عرفان (والیم ۱) حضرت فقیر نور محمد کلاچوی ؒ
عرفان (والیم ۱) حضرت فقیر نور محمد کلاچوی ؒ

کتاب مصنف کامختصر تعارف

عرفان (والیم ۱) کے مصنف حضرت فقیر نور محمد کلاچویؒ سروری قادری آپ ؒ ولادت باسعادت صوبہ سرحد کے ایک غیرمعروف اور دور افتادہ مقام کلاچی،ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ۱۸۸۳ء میں ہوئی۔آج سے چھ سوسال قبل کے تاریخی پس منظر میں ہمیں آپؒ کا سلسلہ نسب ایک نجیب الطرفین سیّد حضرت میرسیّد محمد گیسودراز  ؒ سے ملتاہوانظرآتاہے۔آپ ؒ حضرت سلطان العارفین ؒ کے بے مثل،بے بدل اور لازوال فقر کے کامل مظہر،مکمل نمونہ اور کماحقہ آئینہ دار تھے۔آپؒ کی زندگی کا سب سے بڑاکمال اور عظیم کارنامہ یہ ہے کہ حضرت سلطان العارفینؒ کاجوفقر کتابوں کی اوٹ میں جاکر ایک اجنبی زبان(فارسی) کے پردوں میں دنیا کی نظروں سے اوجھل ہوگیاتھا اور جوتصوف کی مشکل اصطلاحات کے پس منظر میں چھپ کر قصہ پارینہ اور داستانِ ماضی کی صورت اختیارکرگیاتھا اُسے آپؒ نے مذکور دبیز پردوں اور حجابات سے نکالا اور آسان،سہل او رعام فہم بناکرازسرنودنیاکے سامنے پوری آب وتاب کے ساتھ پیش کردیااور اس کی ایسی پرکشش تشریح اور دلکش توضیح کی کہ دنیا انگشت بدنداں رہ گئی۔زیرنظرکتاب ’’عرفان‘‘ جیساکہ نام سے ظاہر ہے مذہب وروحانیت اور فقر وتصوف کے اسرارومعارف اور حقائق کاایک بیش بہا مجموعہ اور نایاب مرقع ہے۔اس کی تدوین اور ترتیب میں ان تمام امورکو مد ِنظر اور ملحوظ رکھاگیا ہے جو وقت کے ہمہ گیر تقاضوں سے مطابقت اور جدیداذہان کی تشفی اور تسلی کیلئے ضروری ہیں۔

عرفان (والیم ۱) حضرت فقیر نور محمد کلاچوی ؒ
عرفان (والیم ۱) حضرت فقیر نور محمد کلاچوی ؒ