کشف المحجوب (حضرت داتا گنج بخش ؒ)
کشف المحجوب (حضرت داتا گنج بخش ؒ) 

مصنف اور تصنیف کا مختصرتعارف

’’کشف الحجوب‘‘ مشہورصوفی بزرگ حضرت داتاگنج بخش ؒ کی مشہورعالم تصنیف ہے اس کتاب کی مقبولیت کااندازہ اس سے کیاجاسکتاہے کہ صوفیائے کرام کے مشہورتذکرہ نگاروں مثلاًخواجہ فریدعطارؒ،حضرت مولاناجامیؒ ،حضرت خواجہ محمد پارسا ؒصاحب فضل الخطاب اور خواجہ بندہ نوازگیسودرازؒنے اپنے تذکروں اور تصانیف میں ’’کشف المحجوب‘‘ سے استفادہ کیاہے اور مشائخ تصوف کے حالات اس سے اخذکئے ہیں۔آپؒ کے مقولوں اور آپؒ کی تحقیق کوبطورسندپیش کیاہے۔ؔ’’کشف المحجوب‘‘میں جورموز طریقت اور جن حقائق معرفت کومنکشف کیاگیاہے ان کی بنیاد حضرت داتا گنج بخش ؒ نے اپنے مکاشفات پرنہیں رکھی ہے بلکہ ان کا ماخذ قرآن و سنت کوقرار دیاہے۔یادنیائے عرفان کی مستند کتابیں ہیں جن کاذکر ’’کشف المحجوب‘‘میں داتا صاحب ؒ نے اپنی تصنیف لطیف میں کیاہے اور یہی اس کی قبولیت کاراز ہے کہ آپؒ کے بعد کے بزرگان دین طریقت اور ارباب تصوف کیلئے وہ ہمیشہ ماخذ کاکام دیتی رہی ہے۔

کشف المحجوب (حضرت داتا گنج بخش ؒ)
کشف المحجوب (حضرت داتا گنج بخش ؒ)