فضل حق (آن لائن) میگزین جون 2024
فضل حق (آن لائن) میگزین جون 2024

محترم قارئین !

السلام علیکم !!  اُمید ہے کہ آپ سب لوگ اللہ کے فضل وکرم سے بخیریت ہونگے۔

الحمدللہ ماہِ جون کا ’’فضل حق‘‘ آن لائن میگزین آپ کے سامنے ہےاور ہمیں اُمید ہے کہ حسب ِ سابق یہ آپ کی توقعات پر پورااُترے گاانشاء اللہ۔

فضل حق آن لائن میگزین جون کے اِس شمارے میں عرس مبارک کی رپورٹ شامل کی گئی ہے اس کے علاوہ تصوف پرمبنی بہت ہی معلومات اور علمی مضامین کو جگہ دی گئی ہے۔میگزین کاآغاز حسب روایت مرشد پاک کے مضمون ’’ولی کسے کہتے ہیں؟‘‘سے کیاگیاہے اور پھر درجہ بدرجہ مضامین کو شامل کیاگیاہے تمام ہی مضامین اعلیٰ درجے کے ہیں۔اِن مضامین کی تیاری میں اولیاء کرام کی کتابوں سے بکثرت مواد شامل کیاگیاہے اور کچھ آن لائن مضامین کو بھی شامل کیاگیاہے۔ضرورت اِس چیز کی ہے کہ اِس کامطالعہ آپ کتنا کرتے ہیں اور کتنا اُن تحریرں پر غوروفکرکرتے ہیں کیونکہ غور وفکرکے بغیر اِن مضامین کوسمجھنا مشکل ہی ہے۔خود بھی مطالعہ فرمائیں اور اپنے دوست احباب،عزیز،رشتہ داروں تک بھی اِس میگزین کو پہنچائیں تاکہ وہ لوگ جن تک ’’اللہ کی محبت‘‘ کایہ لافانی پیغام نہیں پہنچااُن تک بھی یہ پیغام حق پہنچ سکے۔

آخر میں دعاہے کہ اللہ ہم سب کو ثابت قدمی عطافرمائے اور جوکاوشیں اس مشن کے فروغ کے لیے ہم کررہے ہیں اُن کو اپنی بارگاہِ ربوبیت میں مقبول فرمائے اور ہمیں انتہائی اخلاص کے ساتھ یہ مقدس کام کرنے کی توفیق ملتی رہے۔(آمین)


فضل حق (آن لائن) میگزین جون 2024
فضل حق (آن لائن) میگزین جون 2024