 |
| Mehfil Syed ul Konain (s.a.w.w) Jhang Jan,2024 |
محفل سیدالکونین ﷺ
(جھنگ)
مورخہ 26جنوری،2024بروزجمعرات انجمن سرفروشانِ اسلام
انٹرنیشنل جھنگ کے زیراہتمام الحمراہال جھنگ میں ایک شاندار محفل بعنوان محفل
سیدالکونین ﷺ اور ولادت باسعادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ بعد نمازِ عشا منعقد کی
گئی جس کی سرپرستی قبلہ مرشد پاک سیدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی نے
فرمائی۔مرشد پاک شام پانچ بجے جھنگ پہنچے تو جھنگ کے ذاکرین نے تنظیمی جھنڈوں اور
بینروں کے ساتھ پرجوش نعروں سے آپ کا استقبال کیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور
کیں۔محفل میلاد میں خواتین وحضرات نے بھرپور شرکت فرمائی۔اسٹیج کو رنگارنگ روشنیوں
سے خوب سجایاگیاتھا۔ہال اپنی گنجائش کی حد تک بھراہواتھا۔محفل کاآغاز رات آٹھ
بجے تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔جناب ثاقب رحیم قادری اور جناب کاشف نواز قادری نے
کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔جناب قاری بلال نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل
کی۔جناب محمد حارث،جناب فیضان،جناب محمد سعید قادری،جناب تنویر احمد شاہی،جناب
محمد علی حسنین،جناب محمد علی سیالوی،جناب حکیم گلزار قادری،جناب قاری غلام علی
سیالوی،جناب عدنان حیدر اور جناب حافظ ناصرحسین نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں
نعتوںکے نزرانے پیش کیے۔اس کے بعد جناب ناصر حسین گیلانی،جناب قاری غلام علی
سیالوی،جناب حکیم گلزار احمد نے مولاعلی کرم اللہ وجہہ،پنجتن پاکؑ اور سرکار غوث
پاکؒ کی شان میں مناقب پیش کیں۔جناب ساجد سہیل نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے
کہاکہ آج کی یہ محفل میلاد پاک اور جشن ولادت باسعادت مولاعلی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ
کے سلسلے میں منعقد ہورہی ہے۔اُنہوںنے حاضرین محفل کو میلادِ مصطفےٰ ﷺ اور جشن
ولادت میں شرکت پر مبارکباد پیش کی۔اُنہوںنے کہاکہ حضور پاک ﷺ کا فرمان مبارک ہے
کہ "میں علم کا شہرہوں اور علی ؑ اُس کا دروازہ ہے۔"اُنہوںنے قرآن
وحدیث کی روشنی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے فضائل بیان کیے۔ذکرقلب کی اہمیت پر
بات کرتے ہوئے اُنہوںنے فرمایا کہ جب آدمی زبان سے کلمہ پڑھتاہے تومسلمان
ہوجاتاہے اور جب دِل سے پڑھتاہے تو مومن بنتاہے اور مرشد کامل دِلوں کو کلمہ
پڑھاتے ہیں۔دورِ حاضر میں ہمارے مرشد کریم سیدناریاض احمد گوہرؔشاہی مدظلہ
العالی کی فیضانِ نظر سے آج بے شمار قلوب اللہ اللہ کررہے ہیں۔آپ بھی ذکرقلب
حاصل کریں اور اپنے سینوں کو اللہ کے نور سے روشن ومنور فرمائیں۔پھرآپ نے مرشد
پاک کی بارگاہ میں درخواست پیش کی کہ وہ حاضرین محفل کو ذکرقلب کی اجازت
عطافرمائیں۔سرکار مرشد پاک نے تمام شرکائے محفل کو ذکرقلب کی لازوال نعمت
عطافرمائی۔بعدازاں مرشد پاک نے اپنے دست مبارک سے 80 پونڈ وزنی کیک کوکاٹا۔دوسرے
مرحلے میں محفل سماع کاآغازہوا۔جناب محمد فیضان علی خان،جناب مبشر علی خان قوال
اور ہمنوا نے انتہائی زبردست اور خوبصورت انداز میں نعتیہ اور عارفانہ کلام
پیش کرکے داد وصول کی۔رات تقریباً ایک بجے محفل میلادپاک کااختتام درود وسلام
پرکیاگیاجناب ناصرحسین گیلانی نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں سلام پیش کیا۔محفل کے
بعد شرکائے محفل کی خدمت میں لنگر پیش کیاگیا۔

0 تبصرے