جشن ولادت مرشد پاک رپورٹ

ہرسال کی25نومبرکی طرح اِس سال بھی مرشد پاک حضرت سیّدناریاض احمد گوہرؔشاہی مدظلہ العالی کاجشن ولادت نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایاگیااس پروگرام میں پاکستان بھر سے مختلف مکتبہ ہائے فکرکے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی ۔جشن ولادت کے اس عظیم پروگرام کو گوجرخان میں حال ہی میں تعمیرہونے والے ’’المرکزروحانی‘‘ میں منعقد کیاگیا،المرکزروحانی کوخوبصورت برقی لائٹوں سے سجایاگیاتھاجودور سے ہی نگاہوں میں آجاتاتھا،وسیع پنڈال کو نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیاتھااسٹیج پر سرکار مرشد پاک کی پینافلیکس کو لگایاگیاتھا پورے پنڈال میں رنگ برنگی لائٹوں نے ایک سماں باندھ دیاتھا،شرکاء کے بیٹھنے کے لئے کرسیوں کا بندوبست کیاگیاتھا ۔اسٹیج پر سرکار مرشد پاک کے لئے نمایاں نشست کا انتظام کیاگیاتھا سرکار مرشد پاک کے دائیں جانب خاندان مرشد کریم کے لئے نشستوں کا اہتمام کیاگیاتھا اور بائیں جانب تنظیمی عہدیداران کے لئے مخصوص نشستوں کا بندوبست تھا۔جیسے ہی سرکار مرشد پاک کی پنڈال میں آمد ہوئی شرکاء محفل نے اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر والہانہ استقبال کیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور یاگوہریاگوہر کے ذکرمیں سرکار پاک کو اُن کی مخصوص نشست تک پہنچایاگیاکیونکہ لوگوں کے بے پناہ رش میں چلنا ہی مشکل تھاسرکارپاک فرداً فرداً سب سے ملتے ہوئے اپنی مخصوص نشست گاہ پر تشریف فرماہوگئے تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد قطار درقطار آپ کی ملاقات کے لئے آناشروع ہوگئے اور یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔سرکار پاک کی آمد کے بعد پنجاب کے امیر جناب ساجد سہیل صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش فرمایااور بڑے ہی مدلل انداز میں ذکراسم ذات اللہ کے قلبی فیض کے متعلق شرکاء کو بتایاآپ کے خطاب کے بعد سرکار پاک نے تمام حاضرین کو جشن ولادت کی مبارکباد پیش فرمائی اور سب کو ذکرقلب کی اجازت عطافرمائی۔اُس کے بعد محب بھائی جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے اُنہوںنے شرکاء محفل کو ذکرکرنے کاطریقہ کار بہت ہی دلنشیں انداز میں سمجھایا۔اسکے بعد پھر مرشد پاک کی شان میں قصائد کاسلسلہ شروع ہواجوتادیر جاری رہا،محفل سماع میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے معروف قوال نے حمد باری تعالیٰ ،نعت شریف اور سرکار پاک کی شان میں قصائد پیش کئے جو سامعین نے بہت پسند فرمائے۔سرکار مرشد کریم کے جشن کاکیک رات کو تقریباً 12:30پرمرشد پاک نے کاٹااور پھر وہ کیک تمام شرکاء محفل کو پلیٹوں میں پیش کیاگیا۔پروگرام کے آخر میں دعائے خیر کے لئے حاجی حفیظ صاحب کو مائیک دیاگیا اور اُنہوںنے اختتامی دُعافرمائی اور پھر سب کو اجازت عام دی گئی۔

Jashan-e-Wiladat Murshid-e-Pak 2023 (Report)