حضرات محترم !

السلام علیکم !!!  اُمید ہے کہ آپ سب اللہ کے فضل وکرم سے بخیریت ہونگے اللہ آپ سب کوخوش وخرم رکھے ۔آمین

جیساکہ آپکو معلوم ہے کہ ربیع الاول کا ماہ مبارک چل رہاہے اور شمع رسالت ؐکے پروانے حضور پاکﷺ کا جشن ولادت منارہے ہیں ،ہرسال کی طرح اس سال بھی انجمن سرفروشان اسلام انٹرنیشنل کے عالمی مرکزی امیر حضرت سیدنا پرویز اخترگوہرشاہی مدظلہ العالی نے پنجاب بھرکادورہ کیاہے جس میں بے شمار محافل میلاد کی سرپرستی فرمائی ہے اور بلاشبہ ہزاروں لوگوںکو اسم ذات اللہ کا روحانی فیض بھی عطافرمایاہے اور لاتعداد لوگوں کاروحانی علاج بھی فرمایاہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے سب سے پہلی محفل جھنگ میں ہوئی اور ماشاء اللہ جھنگ کے ساتھیوں نے بڑے جوش وخروش اور والہانہ انداز میں قبلہ عالمی مرکزی امیر کا استقبال کیااور پھولوںکی پتیاں نچھاور کیں اور اللہ ھُو کے نعرے لگائے،نبی پاکﷺ کے جشن ولادت کی خوشی میں جھنگ کے ذاکرین نے ایک عظیم الشان محفل کا اہتمام کیا جس کی سرپرستی سرکار سیدنا پرویز اخترگوہرشاہی مدظلہ العالی نے فرمائی اس محفل کی تصاویر آپ کے ساتھ شہیرکررہے ہیں تاکہ آپ بھی اِس روحانی محفل کے فیوض وبرکات کوسمیٹ سکیں۔