![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
![]() |
| Urs Mubarik o Garwien Sharif 2023 Report |
عظیم الشان
سالانہ عرس مبارک وگیارہویں شریف مرشد ِپاک کے جد ِ امجد حضرت سیدنا بابا گوہرؔعلی
شاہ ؒ اور سرکار مرشد پاک کے والد ِ گرامی الحاج حضرت سیدنا فضلِ حسین گوہر ؔشاہی
(المعروف قبلہ اَبا جی حضور ؒ) اور پیرانِ پیر دستگیر حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی
ؓ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی نہایت ہی جوش وجذبے اور محبت کے ساتھ منایاگیاپاکستان
بھر سے ذاکرین کے علاوہ عوام الناس کی ایک کثیر تعداد نے اس عظیم الشان روحانی پروگرام
میں شرکت فرمائی۔حضرت سیّدنافضِل حسین ؒگوہرؔشاہی مدظلہ العالی کے دربارِ اقدس کے نزدیک
ہی وسیع وعریض پنڈال کو بنایاگیاتھا پنڈال کو نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیاتھا
اسٹیج کوبھی بہت ہی خوبصورت انداز میں سجایاگیاتھا سرکار مرشد کریم اور قبلہ اَبا جی
حضورؒ(والد ِ گرامی مرشد پاک) کی تصاویر سے سجایاگیاتھا۔اسٹیج پر سرکار قبلہ عالمی
مرکزی امیر حضرت سیّدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی کی نشست کو اسٹیج کے بالکل
درمیان نمایاں طورپر رکھاگیاتھا۔سرکار پاک کے معززخاندان کے لئے بھی مخصوص نشستوں کو
سجایاگیاتھا جبکہ تنظیمی عہدیداروں اور علماء و مشائخ حضرات کیلئے بھی مخصوص نشستوں
کا بندوبست کیاگیاتھا۔اس روحانی محفل کاآغاز حسب روایت تلاوت ِ قرآن مجید سے کیاگیا،کمپیئرنگ
کے فرائض جناب غلام حسین شاہ صاحب نے اداکئے جن کا تعلق اسلام آباد سے تھا۔تلاوت قرآن
مجید کے بعد نعت خوانی وقصائد کاسلسلہ شروع کیاگیا اس کے ساتھ ہی ساتھ درمیانی وقفوں
میں کمپیئرجناب غلام حسین صاحب نے سرکار پاک کے مشن کے حوالے سے بھی بہت کارآمد گفتگوفرمائی
اور سامعین کو سرکار پاک کی تعلیمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔تقریباً دوپہر۱بجے سرکارعالمی مرکزی امیر سیّدناپرویزاختر گوہرؔشاہی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی
،سرکار پاک کے دِیدارکے لئے عوام کاایک سمندر اُمڈ آیاتھا ۔سرکار پاک پہلے جد ِ امجد
حضرت سیّدنا بابا گوہرؔعلی شاہ ؒ کے دربار پر تشریف لے گئے بعدازاں والد ِ گرامی حضرت
سیّدنا فضِل حسین گوہرؔشاہی (المعروف قبلہ اَباجی ؒحضور) کے دربارِ اقدس پر حاضری دی
اور پھر سرکار پاک وہاں سے سیدھا پنڈال میں تشریف لے آئے۔سرکار پاک کاوالہانہ استقبال
کیاگیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اللہ ھُو کے ذکر سے پنڈال میں موجود
ہرآدمی نے آپ کو خوش آمدید کہاآپ کے ساتھ آپ کے معززخاندان کے افراد بھی موجود
تھے، سرکار پاک عوام کے سمندرمیں سے آہستہ آہستہ گزرتے ہوئے اسٹیج پر موجود اپنی
مخصوص نشست پر جلوہ افروز ہوگئے۔جیسے ہی سرکار پاک اپنی نشست پر جلوہ افروزہوئے تو
عوام اور ذاکرین کی ایک بڑی تعداد نے آپ سے ملاقات کاشرف بھی حاصل کیا لمبی قطار میں
نہایت ہی نظم وضبط کے ساتھ لوگ سرکار پاک سے ملتے رہے اور سرکار قبلہ عالمی مرکزی امیر
فرداًفرداً ہر آدمی سے نہایت ہی خوشگوار انداز میں ملتے رہےاور یہ سلسلہ کافی دیر
تک جاری رہا۔بعدازاں انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان کے صوبہ پنجاب کے امیر جناب ساجد
سہیل صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش فرمایا اور نہایت مختصر لیکن جامع انداز میں سرکار
مرشد کریم حضرت سیّدناریاض احمد گوہرؔشاہی مدظلہ العالی کے روحانی مشن یعنی ذکرقلب
کے حوالے سے گفتگوفرمائی اور سرکار مرشد پاک کے جد ِ امجد بابا گوہرؔعلی شاہؒ اور والد
ِگرامی الحاج حضرت سیّدنا فضِل حسین گوہرؔشاہی (المعروف قبلہ اَباجی حضورؒ)کے حوالے
سے روحانی گفتگوفرمائی اور قبلہ اَباجی حضور ؒ کی زندگی کے روحانی گوشے بیان فرمائے
جب قبلہ اَباجی حضور ؒ حج پر تشریف لے گئے تھے تو جوکچھ وہاں آپؒنے مشاہدہ فرمایاتھا
اُس حوالے سے جناب ساجد سہیل صاحب نے اپنی گفتگومیں ذکرفرمایااور قبلہ اَباجی حضور
ؒ کی شان کوبیان فرمایااور آخر میں پیرانِ پیرجناب سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی
ؓ کی کرامات اور دورانِ ریاضت جوکچھ آپؒکے ساتھ واقعات پیش آئے اُن کا مختصرذکر کیااور
آپؓکی شان بیان فرمائی ۔بعدازاں سرکار پاک کی اجازت سے قوال حضرات نے اپنے فن کا مظاہرہ
کیا اور نہایت ہی خوبصورتی اور روحانی کلام پیش کئے گئے جس کو پنڈال میں موجود شرکاء
نے بہت ہی پسند فرمایا۔حضور پاکﷺ کی شان میں نعت خوانی اور سرکار مرشد پاک حضرت سیّدنا
ریاض احمد گوہرؔشاہی مدظلہ العالی کی شان میں قصائد کیلئے سرزمین لاہورسے تشریف لائے
ہوئے عالمی شہرت کے حامل ثناں خواں جناب حافظ ناصرگیلانی صاحب نے اپنی محبت اور عقیدتوں
کا نذرانہ پیش فرمایا۔قصائد کے بعداس بار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ۲ٹکٹس کا اعلان کیاگیاتھا ایک ٹکٹ سرکار مرشد پاک کے خاندان اور علاقہ کے لوگوں
کیلئے تھا اور دوسرا ٹکٹ ذاکرین کیلئے تھا سرکار حضرت سیّدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ
العالی نے اپنے دست ِ مُبارک سے عمرہ کے ٹکٹس کاقرعہ نکالا جوآپ کے علاقے کے ایک خوش
نصیب نام نکلااور دوسرا ٹکٹ ایک ذاکر کے نام نکلااور دونوں خوش نصیبوں کو اسٹیج پر
بلوایاگیااور اُن کو مبارکباد پیش کی گئی۔بعد ازاں اختتامی دُعاسرکار مرشد کریم حضرت
سیّدنا ریاض احمدگوہرؔشاہی مدظلہ العالی کی آڈیوکوسائونڈ سسٹم پر سنایاگیا جس کو سن
کرہر ذاکرپرایک روحانی کیفیت طاری ہوگئی اور پنڈال پر ایک رقت طاری ہوگئی دُعاکے اختتام
کے بعد سرکار قبلہ عالمی مرکزی امیر حضرت سیّدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی
تشریف لے گئے اور پنڈال میں موجود لوگوںکو لنگرپیش کیاجانے لگا بعدازاں سب کو اجازت
ِ عام عطاکی گئی۔



















0 تبصرے