محترم قارئین کرام!
السلام علیکم !
اُمید ہے کہ آپ سب لوگ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم
سے بخیریت ہونگے۔
ماہِ فروری کا آن لائن روحانی میگزین ’’فضل
حق‘‘ کچھ تاخیر سے مکمل ہوچکاہے،میگزین کی تیاری میں مشکلات تھیں وہ آپ کی دلچسپی
کاسبب ہرگزنہیں ہیں لہٰذااُنہیں نظراندازکرکے ہم چلتے ہیں اس ماہ کے شمارے کی جانب
جس میں خصوصی طور پررمضان المبارک کے حوالے سے مرشد ِکریم کی لازوال تحریر بھی
شامل ہے جو یقیناًاس میگزین کی روحِ رواں ہے۔حالاتِ حاضرہ اور دُنیا کے اختتام کے
حوالے سے جوکچھ مستندتحریریں تھیں وہ بھی شامل اشاعت کی گئی ہیں اِس نیت کے ساتھ
کہ ہم جو غفلت کی نیند سورہے ہیں ‘اب بیدارہوجائیں کیونکہ اب وقت کم رہ گیاہے
،اپنے اپنے فرائض اور اپنی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔اپنے اللہ کویادکریں،اپنے آپ
کو پہچانیں کہ آپ کون ہیں؟کیاہیں؟اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس جہان میں کس مقصد
کیلئے بھیجاہے؟اس شمارے میں بلاشبہ بہت ہی معیاری تحریریں شامل ہیں اگر اِن کابغور
مطالعہ کیاگیا اور اِن پر عمل کرنے کی کوشش کی گئی تو اُمید ہے کہ آپ کی زندگی میں
ایک انقلاب برپاہوجائے گا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے
اور اسے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی شرانگیزی سے محفوظ رکھے اور اسے امن وآشتی
کاگہوارہ بنائے،پاکستانی عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے پیارے ملک پاکستان کی
سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کیلئے دعائے خیر کیاکریں ۔فتنہ پروردور میں اس روحانی
میگزین کا اجراء یقیناً ایک جرآت مندانہ اقدام ہے جو مرشد ِ کریم کی نگاہ ِ کرم
سے جاری وساری ہے اس میگزین کی تیاری میں یقیناً بہت مشکلات کا
سامناکرناپڑاہے،لہٰذااس کو خود بھی پڑھیں اور اپنے عزیزواقارب تک بھی پہنچائیں
تاکہ وہ بھی اس روحانی فیض سے فیض یاب ہوسکیں اور اپنے قلب کو اللہ کی محبت سے
روشن ومنور بناسکیں۔آئندہ شمارے تک آپ سب کو اللہ حافظ
اپنا بہت خیال رکھیے گا اور اس میگزین کو خلوص
دل کے ساتھ پڑھیے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصرہو۔والسلام!
![]() |
| fazal-e-haq download |


0 تبصرے