![]() |
| https://fazalehaqoffical.blogspot.com |
مینارہ نور
زیرنظر کتاب’’مینارہ نور‘‘ مرشد پاک عالمی روحانی شخصیت حضرت سیدنا
ریاض احمد گوہرؔشاہی مدظلہ العالی کی تصنیف لطیف ہے جو آپ نے طالبین حق کے شائقین
کیلئے بحکم الٰہی تحریر فرمائی ہے،اس کتاب میں آپ نے علم باطن کے اسباق کو بیان
فرمایاہےعلم روحانیت اور علم باطن کے مشکل ترین علم کو انتہائی سادہ اور عام فہم زبان
میں بیان فرمایاہے کہ اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی،ایسا نہیں ہے کہ اولیاء
کرام نے اس علم کے متعلق کچھ تحریر نہیں فرمایا،لیکن اُس میں زبان اس قدر مشکل استعمال
کی گئی ہے کہ عام فہم آدمی کیلئے اُس کوسمجھنا بیحد مشکل کام ہے،لیکن مرشد کریم نےاس
مشکل ترین علم کو اس انداز میں احاطہ تحریر میں لایاہےکہ ہر عمر،ہرطبقہ اور
اندازِ فکر کے لوگوں کیلئے نہایت ہی سہل اور قابل فہم بنادیا ہے۔اس تصنیف سے بلاشبہ
لاکھوں افراد فیضیاب ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے،اللہ کے متلاشیوں اورراہ
حق کے طالبوں کیلئے یہ تصنیف کامل مرشدکادرجہ رکھتی ہے اور مرشد پا ک نے اس تصنیف کے
بارے میں ارشاد فرمایاتھاکہ ’’یہ کتاب راہ حق کیلئے ایک شاہراہ کی مانندہے۔‘‘شائقین
اور طالبین کی لئے اس کتاب کو اَپ لوڈکیاجارہاہے ۔
![]() |
| Download Here |


0 تبصرے