وہاڑی محفل میلاد النبی ﷺ 2022ء

عاشقان رسول ﷺ ہردورمیں اپنے اپنے انداز میں اور اپنے اپنے عمل سے حضور پاکﷺ کی شان اقدس میں محافل میلاد سجاتے رہے ہیں اور آپﷺ کی محبت میں مدح سرائی کی سعادت حاصل کرتے رہے ہیں اور موجود دور میں بھی آپﷺ کے پروانے آپکی محبت میں محافل میلاد کوسجانے میں ہمہ تن محو ہیں اسی سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ کاانعقادوہاڑی میں کیاگیا جس میں عالمی روحانی شخصیت حضرت سیدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی نے شرکت فرمائی اور اس روحانی محفل کی سرپرستی بھی فرمائی اس محفل پاک میں بےشمار لوگوں نے شرکت فرمائی اور نبی پاکﷺ کے جشن ولادت کوبھرپوراندازمیں منایا،محفل کاآغازحسب دستورتلاوت قرآن مجید سے ہوااور پھر مختلف نعت خوان حضرات نے آقائے دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں اپنی اپنی حاضری پیش کی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی،لاہورسے آئے ہوئے بین الاقوامی شہرت کے حامل نعت خواں جناب ناصرحسین گیلانی صاحب نے اپنے مخصوص اندازمیں نعت خوانی پیش کی اور شرکائے محفل سے خوب داد حاصل کی اور جوش وولولہ پیداکیا۔صوبہ پنجاب کے امیر جناب محمد ساجد سہیل صاحب نے شرکاء محفل کو ذکرقلب کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بہت ہی حکمت بھرے اندازمیں بتایا اور قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنی گفتگوکوشرکاء تک پہنچایا،یہ سالانہ محافل میلادالنبیﷺ کاروحانی دورہ ہے جوکہ عالمی مرکزی امیر انجمن سرفروشان اسلام کی زیر سرپرستی جاری ہے جس میں آپ موسم کی سختیوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے اللہ اور اُس کے حبیب ﷺ کے حکم کی بجاآوری کیلئے تن من دھن سے مصروف عمل ہیں،اِن محافل میلاد میں بلاشبہ ہزاروں خواتین وحضرات آپ سے ہر سال ذکرقلب کی دولت کوحاصل کرتے ہیں،بے شمار لوگ آپ کے روحانی علاج سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور لاتعداد لوگ روحانیت کے اس فیضان سے فیض یاب ہورہے اور لوگوں میں عشق اللہ اور عشق رسولﷺ پیداہورہاہے۔وہاڑی کی اس محفل میلاد پاک میں جب سرکار پاک پنڈال میں تشریف لائے تو لوگوں نے نہایت ہی ادب اور محبت کے ساتھ ،جوش وخروش سے آپکا شاندار استقبال کیا اور اللہ ھُو کے نعرے لگائے۔جب آپ اسٹیج پر اپنی نشست پر جلوہ فرماہوگئے تو آپکی اجازت سے محفل کادوبارہ آغازکیاگیا۔محفل کے اختتام پر آپ نے شرکاء کو ذکرقلب کی اجازت عطافرمائی اور اللہ ھُوکاذکرکرایا۔پھرآپ اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور جناب حافظ ناصرحسین گیلانی صاحب نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ اقدس میں سلام پیش کیابعدازسلام محفل اپنے اختتام کو پہنچی،اور حاضرین اور شرکاء کو لنگرتقسیم کیاگیا۔

 

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report

Vehari Mehfil-e-Milad 2022 Report