![]() |
| fazalehaqoffical.blogspot.com |
پیرمحل محفل میلاد النبی ﷺ ۲۰۲۲ء
اس سال بھی
انجمن سرفروشان اسلام انٹرنیشنل کے عالمی مرکزی امیر حضرت سیدنا پرویز اخترگوہرشاہی
مدظلہ العالی نے پنجاب بھرکادورہ کیاہے جس میں بے شمار محافل میلاد کی سرپرستی فرمائی
ہے اور بلاشبہ ہزاروں لوگوںکو اسم ذات اللہ کا روحانی فیض بھی عطافرمایاہے اور لاتعداد
لوگوں کاروحانی علاج بھی فرمایاہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہےپیرمحل میں ہونے
والی اس روحانی محفل کی تصاویرآپ کے ساتھ شہیرکی جارہی ہیںتاکہ آپ لوگ بھی اس فیضان
سے مستفیض ہوسکیں ،پیرمحل میں محفل میلاد النبی ﷺ کے اس روحانی محفل میں شرکاء کو سرکار
مرشد پاک حضرت سیدناریاض احمد گوہرشاہی مدظلہ العالی کے روحانی مشن کے بارے میں بتایاگیااور
ذکرقلب کے فیوض وبرکات پر روشنی ڈالی گئی اور میلادالنبی ﷺ کی اہمیت کو بھی اُجاگرکیاگیا
کہ ہم حضور پاکﷺ کامیلاد کیوں مناتے ہیں؟شرکاء نے بغور اِن باتوں کوسماعت فرمایااس
لئے جب قبلہ عالمی مرکزی امیر حضرت سیدناپرویز اخترگوہرشاہی مدظلہ العالی نے ذکرقلب
کی اجازت عطافرمائی تو پنڈال میں موجود سبھی لوگوں نے ذکرقلب کی اس نعمت کو حاصل کیااور
سرکار پاک کے ساتھ اللہ ھُو،اللہ ھُو کاذکرکیا،ذکرقلب کی اجازت کے بعد آقاﷺ کی بارگاہ
اقدس میں سلام پیش کیاگیااور شرکاء کی خدمت میں لنگرپیش کیاگیا۔



























0 تبصرے