Fazal-e-Haq Magazine June,2026 (free download)
Fazal-e-Haq Magazine June,2026 (free download)

محترم قارئین !

السلام علیکم !!  اُمید کرتاہوں کہ آپ تمام ہی احباب اللہ کے فضل و کرم سےبخیریت ہونگے۔

ماہ جون 2026ء کا آن لائن میگزین ’’فضل حق‘‘ آپ کے سامنے ہےشدیدگرمی میں بیٹھ کر کام کرنا بیحد مشکل تھا لیکن اللہ کے فضل اور مرشد کریم کی نگاہِ کرم سےبروقت آپ تک میگزین پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔یہ میگزین خصوصیت کاحامل ہے اوراُس کی وجہ ہے کہ اس میں قبلہ اَباجی حضورؒ(والد ِگرامی مرشد کریم) حضرت سیّدناالحاج فضل حسین ؒ گوہرؔشاہی مدظلہ العالی کے عرس مبارک کی مفصل رپورٹ بھی شامل ہے اور تصاویر بھی شامل ہیں،یہ عرس صرف قبلہ اَباجی حضورؒ کا نہیں ہے بلکہ مرشد ِکریم کے جد ِامجد حضرت سیّدناباباگوہرؔعلی شاہؒ اور سالانہ گیارہویںشریف پیرانِ پیر حضرت سیّدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کا بھی ہے اور یہ ہرسال نہایت ہی عقیدت و محبت اور مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایاجاتاہے،اسکے علاوہ قبلہ اَباجی حضور ؒ کاسفر حج کا ایک خصوصی مضمون بھی ایکبار پھر شامل کیاگیاہے اور سب سے بڑھ کر اس کر اس میں قبلہ اَباجی حضورؒ کا ذاکرین،مریدین کے نام آخری پیغام بھی شامل کیاگیاہے۔اِس کے علاوہ مرشد ِکریم کی تحریر’’اسرارِتصوف‘‘ جو روحانیت کے شائقین کے لیے ایک مشعل راہِ تحریرہے۔اس کےعلاوہ دیگراولیاء کرام کی تحریریں بھی شامل اشاعت کی گئی ہیں۔نئے ساتھیوں کے لیے ہر بار کی طرح اس بار بھی ’’آغازِ سفر‘‘ کے نام سے خصوصی مضمون شامل کیاگیاہے جو ہمارے ہر شمارے میں شامل ہوتاہے۔فضل حق آن لائن روحانی میگزین کے حوالے سے نئے پڑھنے والوں کو کچھ معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔

فضل حق روحانی میگزین پاکستان کا وہ واحد میگزین ہے جو بلامعاوضہ تقسیم کیاجاتاہے اور اس کی تیاری میںاولیاء کرام کی کتب،احادیث کی کتب اور روحانی رسائل و کتب سے بکثرت مددلی جاتی ہے اور اس کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد ہے کہ اللہ کی محبت کا یہ روحانی پیغام ہرغافل دِل تک پہنچ سکے ۔ابتداء میںفضل حق میگزین پرنٹ فارم میںشائع ہوتاتھا پھر کچھ رکاوٹوں کی وجہ سےاس کو بند کرناپڑاپھر دوبارہ اس کو 2020ء میںپی ڈی ایف فارمیٹ میںآن لائن شائع کرنا شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا جو الحمدللہ آج تک جاری ہے۔ہماری آپ سےایک ہی گزارش ہوتی ہے کہ اس میگزین کا مطالعہ خود بھی بغور کریں اور اپنے دوست احباب اورعزیزرشتہ داروں تک بھی اسکو پہنچائیں تاکہ وہ لوگ جو روحانیت کی تلاش میں توہیںلیکن اُنہیںکوئی کامیابی نہیں مل سکی ،ہوسکتاہے کہ آپ کی اس کاوش کے ذریعے وہ اس روحانی مشن کاحصہ بن جائیں اور اُن کے قلب بھی اللہ اللہ کرناشروع کردیں،کیونکہ ہمارابنیادی مقصد تو اس ذکرقلبی کو ہرانسان تک پہنچاناہے تاکہ

سب کےاندرپاک و صاف اوراللہ کی محبت سےمزین ہوسکیںاورفرقہ واریت کا خاتمہ ہوسکےاوردُنیا امن وآشتی کا گہوارہ بن سکے۔

آخر میںدُعاہے کہ اللہ ہم سب کواپنی حفظ وامان میںرکھے اوراپنا یہ عظیم کام کرتےرہنے کی توفیق عطافرمائے،زندگی نےوفا کی توانشاء اللہ اگلےشمارے میں پھر اِسی جگہ آپ سب احباب سے ملاقات ہوگی تب تک کیلئےاجازت دیجئے۔فی امان اللہ !!

Download Magazine
Download Magazine