Fazal-e-Haq Rohani Magazine Oct,2023
Fazal-e-Haq Rohani Magazine Oct,2023

محترم قارئین!

السلام علیکم!!

اُمیدہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بخیریت ہونگے۔

اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے ہمیں ہماری زندگیوں میں دوبارہ ’’عیدمیلادالنبیﷺ‘‘ منانے کاموقع عطافرمایاہے یہ ایک بہت بڑی سعادت ہے،بہت بڑی عطاہے اور بہت بڑی خوش نصیبی کی بات ہے۔نبی پاکﷺ کی ولادت مبارک کاجشن پوری کائنات میں منایاجاتاہے اور آپﷺ کودُنیا میں بھیجنے پر اللہ کریم کابے پناہ شکراداکیاجاتاہے درود وسلام کے نزرانے پیش کئے جاتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے کہ :۔ ’’اے میرے محبوب! اگرآپ کو پیداکرنامقصود نہ ہوتاتو میں یہ زمین وآسمان ہی نہ بناتا۔‘‘جوکچھ بھی بناہے آپﷺ کے صدقے اور آپﷺ کے عشق میں اللہ رب العزت نے تخلیق فرمایاہے اس لیے اس ماہ ِ مقدس کا ہماری زندگیوں میں آنا خوش نصیبی کی بات ہے۔’’فضل حق‘‘ آن لائن میگزین ہربارکی طرح اِس بار بھی خصوصی شمارہ ہے اور درحقیقت اس کا ہر شمارہ ہی خاص شمارہ ہوتاہے کیونکہ اِس میں شائع کردہ مضامین اور تحریریں بہت ہی خاص ہوتی ہیں۔اِس بار اِس میں ایک مضمون شائع ہواہے جس کا عنوان ہے ’’میلاد پاکﷺ کاپیغام‘‘ اس مضمون میں مختصرالفاظ میں میلادالنبیﷺ کااصل مقصد سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے اور اِس کاحقیقی مقصد اور مطلب بیان کیاگیاہے کہ درحقیقت میلاد پاکﷺ کایہ دِن ہم سے کیاتقاضاکرتاہے؟

اس وقت پوری دُنیامیں اور خصوصاً ہمارےپیارے ملک پاکستان میں جو حالات پیداہوچکے ہیں اور جس عذاب سے ہماری یہ عوام گزررہی ہے یاجن مسائل میں بری طرح سے پھنس چکے ہیں اُن کاحل کیاہے؟وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے ہم پر یہ عذاب مسلط ہوچکاہے؟

اِن سب باتوں کا حل صرف اور صرف ایک ہی بات میں پوشیدہ ہے اور وہ حل اِس مضمون میں پیش کیاگیاہے اللہ تعالیٰ سے دُعاہے کہ وہ اِس کو سمجھنے کی توفیق عطافرمائے اور اِس پیغام پر عمل کرنے کی بھی توفیق عطافرمائے(آمین)۔ آخرمیں ہمیشہ کی طرح آپ سے ایک ہی درخواست ہے کہ اِس روحانی میگزین کو زیادہ سے زیادہ شہیرکریں تاکہ وہ لوگ جن تک یہ روحانی پیغام نہیں پہنچ پایاوہ بھی اِس سے مستفیض ہوسکیں۔۔اگلے شمارے تک کیلئے ہمیں اجازت دِیں ۔اللہ ہم سب کاحامی وناصرہو!

 

Fazal-e-Haq Rohani Magazine Oct,2023
Download Fazal-e-Haq Oct,2023