جشن
ولادت مرشد پاک پروگرام 2022ء رپورٹ
25نومبر2022ء کو مرشد پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر
شاہی مدظلہ العالی کے جشن ولادت کاعظیم الشان پروگرام منعقد کیاگیا ،پروگرام کی
صدارت عالمی روحانی شخصیت حضرت سیدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی نے فرمائی
۔اس عظیم الشان اور روحانی پروگرام میں ملک بھر سے سرکار کے ذاکرین اور محبانِ
گوہر شاہی نے بھرپور شرکت فرمائی اور فیضان گوہر شاہی مدظلہ العالی کو سمیٹا اور
روحانی فیوض وبرکات حاصل کیا۔یہ پروگرام مرشد پاک کے گاوں ڈھوک گوہرشاہ ؒ میں حال
ہی میں تعمیر ہونے والے مرکزی روحانی مرکز میں ہوا پنڈال کو بہت ہی خوبصورت انداز
میں سجایاگیاتھا اور اسٹیج پر مرشد پاک کی تصاویر سے مزین پینا فلیکس لگایاگیاتھا ،پنڈال
میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کوبہت ہی سلیقے کے ساتھ رکھاگیاتھا ،پنڈال میں
سردی سے بچاو کیلئے گیس کے ہیڑز بھی لگائے گئے تھے جن کی وجہ سے پنڈال کا ماحول
شدید سردی میں بھی خوشگوار تھا۔
مرشد
پاک حضرت سیدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی کی آمد پر شرکاء نے نہایت ہی
جوش وخروش اور محبت بھرے انداز میں آپ کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور
کیں اور اللہ ھُو ،اللہ ھُو کے ذکر کی صداوں میں آپ اسٹیج پر اپنی مخصوص نشست پر
جلوہ افروز ہوئے تو جھنگ سے آئے ہوئی ڈھول پارٹی نے سرکار پاک کے سامنے اپنے فن
کا مظاہرہ کیا اور کچھ صوفیانہ کلام پیش کئے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔بعد ازاں
شرکاء اپنی اپنی نشستوں پر تشریف فرماہوگئے۔سرکار مرشد پاک کی آمد سے قبل پروگرام
کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوچکاتھا،اسی سلسلے کو آگے بڑھایاگیااور
لاہور داتا ؒ کی نگری سے تشریف لائے ہوئے مشہور نعت خواں جناب ناصر حسین گیلانی نے
سرکا رپاک کی اجازت سے مرشد پاک کی شان میں قصائد کاسلسلہ شروع کیا جس کو شرکاء نے
بہت پسند فرمایا اور بہت سارے ذاکرین اور حاضرین نے سرکار پاک کے جشن ولادت کی
خوشی میں دھمال بھی ڈالی۔
رات بارہ بجے مرشد کریم حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کے جشن ولادت کا کیک اسٹیج پر بہت ہی خوبصورت انداز میں سجایاگیا اور قبلہ عالم حضرت سیدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی نے جشن ولادت کاکیک کاٹا اور جناب ارسلان بھائی نے سرکار پاک کی شان میں قصیدہ پیش فرمایا،پھر کیک کو نہایت ہی نفاست سے کاٹ کر پلیٹوں میں رکھ کر شرکاء اور پورے پنڈال میں پیش کیاگیا اور ساتھ گرم کشمیری چائے بھی پیش کی گئی۔سرکار مرشد پاک حضرت سیدنا پرویز اخترگوہر شاہی مدظلہ العالی نے پروگرام کے اختتام پر نئے آنے والے شرکاء کو ذکرقلب کی اجازت عطافرمائی اور اللہ ھُو کا ذکر بھی کرایا۔ذکرقلبی کی اس عظیم روحانی نعمت کو عطاکرنے کے بعد آپ کی اجازت سے جناب حاجی حفیظ صاحب نے اختتامی دُعافرمائی اور یوں یہ عظیم روحانی محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔اس عظیم روحانی پروگرام کی تصاویر آپ کے ساتھ شہیرکررہے ہیں تاکہ آپ بھی اس کے فیوض وبرکات سے مستفیض ہوسکیں۔
![]() |
| https://fazalehaqoffical.blogspot.com |

















0 تبصرے