Fazal-e-Haq Magazine April,2026 Free Download
Fazal-e-Haq Magazine April,2026 Free Download

محترم قارئین !

السلام علیکم ! اُمید کرتاہوں کہ آپ سب اللہ کے فضل وکرم سے بخیر وعافیت سے ہوں گے۔

ماہ اپریل 2026ء کا آن لائن روحانی میگزین ’’فضل حق‘‘ بفضل خدا تیار ہوچکاہے اللہ کا شکر ہے کہ بروقت اس کو تیارکرنے میں کامیاب ہوئے۔ الحمدللہ فضل حق کاہرشمارہ ہی خاص شمارہ ہوتاہے اوراِس میںشامل ہونے والے مضامین تصوف پر مبنی ہوتے اوراس میگزین کونکالنے کامقصد صرف اور صرف روحانیت کی تعلیم کاعام کرنے کی سعی ہے اور مخلوق خداکی بے لوث خدمت کاجذبہ ہے ہمیں یہ ہمت دِلاتاہے اس کام کو جاری رکھاجائے۔ فضل حق میگزین الحمدللہ پاکستان کاواحد روحانی میگزین ہے جو بلامعاوضہ پوری دُنیا میںتقسیم کیاجاتاہے اور اس کیلئے ہم اللہ تعالیٰ اور اپنے مرشد ِکریم کے شکرگزار ہیںجن کی نگاہِ کرم سےیہ سلسلہ جاری وساری ہے۔آپ سےصرف ایک ہی التماس ہوتاہے کہ اس شمارے کو نہ صرف خود پڑھیںبلکہ اپنے دوست ،احباب،عزیز و اقارب کو بھی بھیجیںتاکہ وہ بھی اس روحانی تعلیم سےفیضیاب ہوسکیں۔اس وقت جو دُنیا کے حالات بن چکے ہیں اُن سے اندازہ لگانے کیلئے کسی خاص صلاحیت کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اب ہرعام آدمی بھی یہ کہنے پر مجبور ہوچکاہےکہ دُنیاتباہی کے دھانےپرکھڑی ہے،دُنیا کے حالات نے جس طرح پلٹا کھایاہے اُسکی منزل صرف اورصرف تباہی ہے۔حدیث مبارکہ کی روشنی میںاگربات کی جائےتو قیامت سےمتعلق تمام چھوٹی بڑی نشانیاں پوری ہوچکی ہیںسوائے دو بڑی نشانیوںکے:۔ ۱۔حضرت سیّدنا امام مہدی ؑ کا ظہور ۲۔ دجال کا خروج۔ ان کے سوا تمام نشانیاں پوری ہوچکی ہیں اِس لیے ہرانسان کوچاہیے کہ اللہ تعالیٰ سےیہ دُعاکرنے کہ اللہ اُسے فتنہ دجال سےمحفوظ رکھے اورامام حق کاساتھ دینے کی توفیق عطافرمائے اورایمان پر استقامت نصیب فرمائے۔لیکن ایک بہت ہی اہم سوال جس کی طرف بہت کم لوگوں کادھیان جاتا ہے کہ جب امام مہدیؑ کا ظہورہوگا توہم اُنہیں کیسےپہچانیں گے؟اس سلسلے میںمیگزین کے آغازمیں’’غزوہ ہند‘‘ کے نام سےجو مضمون شائع کیا گیاہے اُس میں اس سوال اوراس کےمتعلقہ اوربہت سارے سوالات کے جوابات آپ کو مل جائیں گے۔آخر میں دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو فتنہ دجال سے محفوظ رکھے اورباایمان دُنیاسے رُخصت ہونے کی توفیق عطافرمائے،اگرزندگی نے وفا کی توانشاء اللہ اگلے شمارے تک پھر اسی جگہ ملاقات ہوگی اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا اورمیگزین کامطالعہ بھی کیجئے گا اوراسے شہیر بھی ضرور کیجئے گا۔اللہ حافظ!

Fazal-e-Haq Magazine April,2026 Free Download