Mehfil Zikr o Naat Sara e Alamgir (Report)

محفل ذکرونعت ،سرائے عالمگیر(رپورٹ)

8جون 2023ء بروز جمعرات انجمن سرفروشانِ اسلام سرائے عالمگیرکے سینئرذاکر جناب حاجی بابا اصغر علی ؒ کے چہلم کے موقع پر محفل ذکرونعت منعقد کی گئی جس میں سرائے عالمگیر کے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات اور شہریوںکے علاوہ گردونواح سے تنظیمی عہدیداران اور ذاکرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت فرمائی۔انجمن سرفروشانِ اسلام کے عالمی مرکزی امیر حضرت سیّدناپرویزاخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی اس روحانی محفل کے مہمانِ خصوصی تھے۔بابااصغرعلیؒ سرائے عالمگیرکی ہردلعزیز شخصیت تھےاُن کے چہلم کی محفل میں روحانیت اور فیوض وانوارات کو شرکاء نے شدت سے محسوس کیا۔چہلم کی اس روحانی محفل کا آغاز دِن گیارہ بجے تلاوت ِ کلام الٰہی سے کیاگیا۔قاری صداقت علی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔جناب غلام حسین گیلانی نےنقیب ِمحفل کے فرائض انجام دئیے۔جناب بابر نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔

جناب ذوالفقار احمد،جناب حاجی بشیر احمد ودیگرمقامی نعت خواں حضرات نے بارگاہ ِ رسالت مآب ﷺ میں نعتوںکے گلدستے پیش کیے۔جناب محمد عثمان قادری نے مولیٰ علی کرم اللہ وجہہ کی شان میں منقبت پیش کی۔جناب فیصل رمضان نےسرکار غوث الاعظمؓ کی شان میں منقبت پیش کی۔جناب محمد اعجاز قادر ی نے مرشد پاک حضرت سیّدناریاض احمدگوہرؔشاہی مدظلہ العالی کی شانِ اقدس میں قصیدہ پیش کیا۔اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے امیر جناب محمد ساجد سہیل صاحب نے فرمایاکہ حدیث مبارکہ میں ہے:۔ جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا اُس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔ہردور میں اولیاء اللہ نے عوام کویہ تعلیمات دِیں کہ اپنے نفس کوکس طرح پہچاناجائے اور کس طریقہ سے پاک کیاجائے اور اپنے قلوب کو کیسے صاف کیاجائے ؟ہمارے مرشد ِ پاک سیّدناریاض احمد گوہرؔشاہی مدظلہ العالی کافرمان ہے کہ اپنے دِل میں اللہ اللہ بسالواُس سے جونور پیداہوگا وہ تمہارے قلب کوصاف کرے گا اوروہی نور تمہارے نفس کو بھی پاک کرے گا۔حاجی بابا اصغرعلی نے مُرشد پاک کی تعلیمات کے فروغ کے لئے اپنی پوری زندگی کام کرتے رہے اور طالبانِ حق کو مرشد پاک کی تعلیمات سے آگاہ کرتے رہے۔یہی تعلیمات حضور غوث پاکؓ نے عام کی اور انہی تعلیمات کو حضرت سلطان باھُو ؒ نے مخلوق میں عام کیا۔بابا اصغرعلیؒ کی دعوت پر بے شمارلوگوں نے ذکرقلب کی تعلیمات پر عمل کیااور اپنے نفس کی اصلاح میں کامیاب ہوئے اور اِن کے دل عشق الٰہی اور عشق مصطفیٰ ﷺ سے آبادہوئے۔جناب ساجد سہیل صاحب نے شرکاء کو دعوت حق دیتے ہوئے اُنہیں ذکرقلب کی فضلیت بتائی اور اُنہیں ذکرقلب کی اجازت حاصل کرنے کی دعوت دی اور سرکار پاک عالمی مرکزی امیر سے درخواست کی کہ وہ شرکاء محفل کو ذکرقلب کی اجازت عطافرمائیں۔حضرت سیّدناپرویزاخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی نے تمام شرکاء کو ذکرقلب کی دعوت دیتے ہوئے فرمایاکہ سب ساتھی میری آواز کے ساتھ اللہ ھُو ،اللہ ھُو پڑھیں چنانچہ سب نے آپ کی آواز کے ساتھ اللہ ھُو ،اللہ ھُو کاذکرکیااس طرح سب کو اجازت ذکرقلب کی اجازت عطاکی گئی۔دوپہرایک بجے محفل کااختتام ختم شریف اور دُعائے خیر پرکیاگیا اور شرکاء کی خدمت میں لنگرپیش کیاگیا۔