پاک پتن شریف محفل میلاد النبی ﷺ ۲۰۲۲ء
ہرسال کی طرح اس سال بھی انجمن سرفروشان اسلام
انٹرنیشنل کے عالمی مرکزی امیر حضرت سیدنا پرویز اخترگوہرشاہی مدظلہ العالی نے پنجاب
بھرکادورہ کیاہے جس میں بے شمار محافل میلاد کی سرپرستی فرمائی ہے اور بلاشبہ ہزاروں
لوگوںکو اسم ذات اللہ کا روحانی فیض بھی عطافرمایاہے اور لاتعداد لوگوں کاروحانی علاج
بھی فرمایاہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہےپاک پتن شریف میں ہونے والی اس شاندار
روحانی محفل کی تصاویرآپ کے ساتھ شہیرکی جارہی ہیںتاکہ آپ لوگ بھی اس فیضان سے مستفیض
ہوسکیں ماشاء اللہ پاک پتن شریف کے ساتھیوں نے بڑے جوش وخروش اور والہانہ انداز میں قبلہ
عالمی مرکزی امیر کا استقبال کیااور پھولوںکی پتیاں نچھاور کیں اور اللہ ھُو کے نعرے
لگائے،جیسے ہی سرکار ہال میں داخل ہوئے تمام شرکاء ادب سے کھڑے ہوگئے اور اللہ ھُو
کے نعروں سے آپ کاشاندار استقبال کیا،سرکار نعروں کی گونج میں اپنی نشست پر جلوہ افروزہوئے
تو محفل کا دوبارہ سے آغازہوگیا،حمدباری تعالیٰ سے محفل کاآغاز کیاگیا پھر بارگاہ
رسالتؐ میں نعت خوانی کے علاوہ قصائد کے نزرانے پیش کئے گئے اور آخر میں قبلہ
عالمی مرکزی امیر سیدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی نے شرکاء کو ذکر قلب کی اجازت
عطافرمائی اور اللہ ھُو کاذکرکرایا۔





























0 تبصرے