![]() |
| Mehfil Milad e Mustafa Faisalabad Jan 24 |
محفل میلاد ِ مصطفیٰ ﷺ
(فیصل آباد)
انجمن سرفروشانِ
اسلام انٹرنیشنل ،فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 24جنوری،2024 بروز بدھ،جناب اسلم پرویز
کی رہائش گاہ واقع محلہ غوثیہ فیصل آباد میں میلادِ مصطفےٰ ﷺ منعقد کی گئی جس کی صدارت
مرشد پاک نے فرمائی۔اس محفل میلاد میں فیصل آباد اور گردونواح سے ذاکرین کے علاوہ
مقامی خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت فرمائی۔مرشد پاک شام پانچ بجے جب محلہ غوثیہ پہنچے
تو آپ کا شاندار استقبال کیاگیا۔محفل کاآغاز بعدنمازِ عشا تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔جناب
محمد اشفاق قادری نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔جناب محمد عظیم نے تلاوت کی سعادت
حاصل کی۔جناب محمد حارث،جناب محمد فرید،جناب محمد اشفاق اور جناب حافظ ناصرگیلانی نے
بارگاہِ سرور کونین ﷺ میں نعتوں کے نزرانے پیش کیے۔اس کے بعد جناب حافظ ناصر گیلانی
نے مولاعلی کرم اللہ وجہہ،پنجتن پاکؑ اور سرکار غوث پاکؒ کی شان میں مناقب پیش کیے۔جناب
ساجد سہیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاکﷺ کا فرمان اقدس ہے :۔
ّّّّّّّّْْمیں
اور علی ایک ہی نور سے پیداکیے گئے۔اُنہوںنے کہا کہ حضرت علی ؑ وہ ہستی ہیں جن کی ولادت
خانہ کعبہ میں ہوئی۔13رجب آپ ؑ کی تاریخ ولادت ہے۔رجب اس لیے بھی افضل مہینہ ہے کہ
اس میں معراج شریف ہوئی۔اُنہوںنے کہا کہ مومن وہ ہوتاہے جس کے دِل میں مولاعلی کرم
اللہ وجہہ کی محبت ہوتی ہے۔حدیث مبارکہ ہے کہ علی ؑ کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔اُنہوں
نے مرشد پاک کی تعلیمات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ :۔ جب آدمی زبان سے کلمہ پڑھتاہے
تو مسلمان ہوجاتاہے اور جب اپنے دِل سے کلمہ پڑھتاہےتو مومن بنتاہے۔دِل اُس وقت کلمہ
پڑھتاہے جب کامل مرشد طالب حق کے دِل کو کلمہ پڑھاتاہے۔اُنہوںنے کہا کہ حضور اکرمﷺ
سے جوفیض اور علم سینہ بہ سینہ اولیائے کرام کے توسط سے اُمت کو مل رہاہے اس کا دروازہ
کبھی بند نہیں ہوا اور ہردور میں اولیائے کرام نے اسم ذات اللہ کے فیض کو عام فرمایاہے۔دورِ
حاضر میں ہمارے مرشد پاک حضرت سیدنا ریاض احمدگوہرؔشاہی مدظلہ العالی نے بلاتفریق رنگ
ونسل دُنیا بھر میں یہ دولت عام فرمائی اور آج بے شمار قلوب اللہ اللہ میں جاری وساری
ہیں۔اُنہوں نے حاضرین محفل کوذکرقلب حاصل کرنے کی دعوت دی اور قبلہ مرشد کریم نے حاضرین
کو اجتماعی طور پر ذکرقلب کی اجازت عطافرمائی۔
رات ساڑھے
دس بجے اس روحانی اور وجدانی محفل میلاد کااختتام درود وسلام پرکیاگیا۔جناب ناصرگیلانی
نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں سلام پیش کیا اور جناب مہر ضمیر نے دعائے خیر فرمائی۔محفل
کے بعدلنگر تقسیم کیاگیا۔

Mehfil Milad e Mustafa Faisalabad Jan 24 

0 تبصرے