Fazal-e-Haq Magazine July 2023
Fazal-e-Haq Magazine July 2023

بسم اللہ الرَّحمٰن الَّرحیم

قارئین محترم!

السلام علیکم...!! اُمید ہے کہ آپ تمام لوگ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بخیروعافیت سے ہونگے۔

اللہ تعالیٰ کے خصوصی لطف وکرم اور مرشد ِ کریم کی دعائوں کے صدقے روحانی میگزین’’فضل حق پاکستان‘‘ کا آن لائن ایڈیشن تیارہوچکاہے اور آپ کے لئے اِس کو اَپ لوڈ بھی کردیاگیاہے۔گزشتہ شماروں کی طرح ہمیں اُمید ہے کہ یہ شمارہ بھی آپ کو بیحد پسند آئے گا۔

محرم الحرام کی آمد آمد ہے اور یہ شمارہ خصوصی طور پر اِسی ماہِ مقدسہ کے لئے مخصوص کیاگیاہے ۔سیّدالشہداء حضرت سیّدنا امام حسینؑ اپنے بہتر(۷۲) جانثاروں کے ساتھ جس جذبہ عشق کے ساتھ اِس معرکہ میں سرخروہوئے یہ واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے بلکہ اپنے اندر ایک بہت ہی عظیم مقاصد لئے ہوئے ہے۔مرشد ِ کریم حضرت سیّدناریاض احمد گوہرؔشاہی مدظلہ العالی فرماتے ہیں کہ :۔’’حضرت سیّدنا امام حسین ؑ نے عظیم ترین قربانی دے کریہ ثابت کردیاکہ حق وانصاف کو دبایانہیں جاسکتا۔‘‘یہ روحانی میگزین سیّدناامام حسین ؑ اور اُن کے ساتھ (۷۲)پاکیزہ نفوس کے نام ہے کہ جنہوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے دِین حق کوبچالیااور بارگاہِ الٰہی میں سرخروہوئے۔

موسم گرمااس وقت اپنے عروج پرہے اور اوپر سے بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے جس نے زندگی کو ادھ مواکرکےرکھ دیاہے اس شدیدترین گرمی اور لوڈشیڈنگ کے دوران میگزین کی تیاری ایک معرکہ سے کم نہ تھی لیکن الحمدللہ مرشد پاک کی نگاہِ کرم سے سارے مراحل بخیروخوبی سرانجام پاگئے۔

میگزین کی تیاری میں اس بات کا خاص طور پرخیال کیاجاتاہے کہ کوئی ایسی تحریر اس میں شامل نہ ہوجوروحانیت سے ہٹ کرہواور کسی بھی فردکی دِل آزاری کاباعث بنے کیونکہ ہمارامقصد روحانیت اور اللہ کی محبت کاپرچار ہے اورکسی بھی مذہب یافرد کی دل آزاری مقصد نہیں ہے۔ میگزین الحمدللہ آہستہ آہستہ اپنے عروج کی جانب گامزن ہے لیکن اس کو مکمل عروج اس وقت حاصل ہوگا جب آپ تمام لوگ بھی اس کے فروغ میں اپنا بھرپورکردار اداکرینگے۔کیونکہ کوئی بھی فردِ واحد یاایک ادارہ کسی بھی طرح کامیاب نہیں ہوسکتاجب تک کہ اُسے عوام کی حمایت یا سپورٹ حاصل نہ ہو۔توآپ سے ہمیشہ کی طرح ایک ہی درخواست ہے کہ براہ مہربانی اس روحانی میگزین کوزیادہ سے زیادہ تقسیم کریں اپنے دوست احباب ،عزیزرشتہ داراور اپنے جاننے والوں تک اس کو پہنچائیں تاکہ دعوتِ حق کایہ پیغام ہرانسان تک پہنچایاجاسکےاوراگرآپ ایساکرینگے تو اس کااَجراللہ تعالیٰ آپ کو ضرور عطافرمائیں گے اور ہم بھی یہ سمجھیں گے کہ ہماری کاوش ٹھکانے لگی۔اب آپ اپنے میگزین کا مطالعہ فرمائیں اور ہمیں اپنی دعائوں میں یادرکھیںزندگی رہی تو پھرآپ سے گفتگوہوگی تب تک کے لئے ۔اللہ حافظ!!

Fazal-e-Haq Magazine July 2023
Fazal-e-Haq Magazine July 2023