27فروری 2022ء کو اسلام آباد ایک عظیم الشان روحانی محفل بسلسلہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ منعقدہوئی جس میں عوام الناس کی ایک کثیرتعداد نے بھرپورشرکت فرمائی ،انجمن سرفروشان اسلام انٹرنیشنل کے اراکین نے بھی دوردراز علاقوں سے سفرکرکے اس روحانی محفل کی رونق بنے۔جھنگ،سیالکوٹ،واہ کینٹ،راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرخان،جہلم،سرائے عالمگیروغیرہ سے ذاکرین کی کثیرتعداداس روحانی محفل میں شریک ہوئی۔پروگرام کاآغاز حسب روایت تلاوت ِ قرآن مجید فرقان ِ حمید سے کیاگیا۔تلاوت کلام الٰہی کے بعد سلسلہ حمدونعت شروع کیاگیا جس میں مختلف ثناخوانِ رسولﷺ نے اپنی اپنی عقیدتوں کے پھول نچھاور کیئے،مناقب اور قصائدبھی پیش کیئے گئے۔عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام کے عالمی مرکزی امیرحضرت سیدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی کی پروگرام میں آمد پر آپ کاوالہانہ اور نہایت گرمجوشی اور ادب کے ساتھ استقبال کیاگیا۔شرکاء محفل نے قطاربناکرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نہایت ہی محبت کے ساتھ سرکار شاہ صاحب کی دست بوسی کی۔سرکار سیدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی کے اسٹیج پرجلوہ افروز ہونے کے بعدپروگرام کا دوبارہ سے آغاز کیاگیا۔پروگرام کے اختتام پر قبلہ عالم حضرت سیدنا پرویز اخترگوہرشاہی مدظلہ العالی نے اس عظیم روحانی محفل کے شرکاء کو دولت ِذکرِقلب کی اجازت عطافرمائی اور یوں یہ روحانی ونورانی محفل اپنے اختتام کوپہنچی۔اجازت ِذکرقلب کے بعد شرکاء کولنگرپیش کیاگیا۔



























Download Here
Download Here