![]() |
فضل
حق میگزین (آن لائن) اکتوبر2022 ء
محترم قارئین
کرام !!!
السلام علیکم
...!!! اُمید ہے کہ آپ سب لوگ اللہ تعالیٰ
کے فضل وکرم اور حضور پاکﷺ کی بے پناہ رحمتوں کے صدقے میں خیروآفیت سے ہونگے اور اللہ
تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں سے لطف اندوز ہورہے ہونگے۔
فضل حق میگزین
(آن لائن) اکتوبر2022ء کا شمارہ آپ کے سامنے ہے ماہ ربیع الاول مبارک کے حوالے سے
اس شمارہ کو اگرمیلاد نمبربھی کہاجائے تو بے جانہ ہوگا رحمتوں اور برکتوں والے اس ماہ
مقدس میں فضل حق کوآن لائن کرنا ہمارے لئے باعث خوش نصیبی ہے۔عید میلاد النبی ؐ کا
ماہ مقدس سایہ فگن ہے،دنیا بھر میں شمع رسالت ﷺ کے پروانے جشن منارہے ہیں اس میلاد
النبی ؐ کو مناتے ہوئے ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہے کہ حضور اکرم ؐکی نسبت و محبت ہی وہ
اوصاف ہیں جن کی بنیاد پر اہل اسلام معزز اور محترم رہے ۔آج جشن میلاد ہمیں یہی پیغام
دے رہا ہے۔ہم حضو ر پاکﷺ سے اپنے تعلقات کو مضبوط سے مضبوط بنائیں۔ہم نے دنیادی آسائشات
میں گم ہو کر اور گمراہ کن تعلیمات میں اُلجھ کر حضور پاکﷺ کے عشق اور پیروی کو فراموش
کر ڈالا ہے۔جس کی وجہ سے آج ہم دنیا بھر میں حقیر اور رُسوا ہو رہے ہیں ۔آج مسلمانان
عالم کو ہر جگہ بیدردی کیساتھ قتل کیا جارہا ہے جس کی صرف اور صرف ایک وجہ ہے اور وہ
یہ کہ ہم اپنے آقا اور مولیٰ حضور پاکﷺ کی اسوۂ حسنہ اور رو حانی تعلیمات سے روگردانی
کر رہے ہیں۔ہم اپنے مقصد حیات سے دور ہوکر دولت اور دنیا کو اپنا معبود بنا بیٹھے ہیں،یہ
جشن میلاد ہمیں یہ پیغام دیتاہے کہ اے مسلمانان عالم آئو اور حضور پاکؐ کی روحانی
تعلیمات حاصل کرکے اپنے خالق ِ حقیقی کی معرفت تک رسائی پائو ،جب اللہ کی معرفت حاصل
ہوجائے گی تو تمام کائنات تمہارے لئے مسخر ہو جائے گی۔بے شک جو حضور پاکﷺ کا ہوگیا
ساری کائنات اُس کیلئے مسخرکردی جاتی ہے اسی پیغام کے ساتھ آپ سب سے اجازت چاہتے ہیں
اپنا بہت خیال رکھیے گاانشاء اللہ اگلے شمارے میں اسی جگہ پھر ملاقات ہوگی۔اللہ ہم
سب کا حامی وناصرہو! اللہ حافظ !
![]() |
| Download Here Now |


0 تبصرے