Fazal e Haq (magazine) Sep 2024
Fazal e Haq (magazine) Sep 2024

قارئین محترم!

السلام علیکم!!

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ’’فضل حق‘‘ای میگزین ستمبر 2024ء کا شمارہ مکمل ہوا،یہ اُسی رَبّ کریم کا خصوصی کرم اور عنایت ہے کہ وہ غیب سے ہماری مدد فرماتاہے ۔

فضل حق میگزین کا مختصر ساتعارف کرادیتے ہیں تاکہ نئے لوگوں کو بھی اِس کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے۔فضل حق میگزین ایک آن لائن روحانی میگزین ہے جس میں حقیقی روحانیت یاتصوف پرمبنی تعلیمات کوپیش کیاجاتاہے اور اولیاء کرام کی تصانیف سے بکثرت استفادہ کیاجاتاہے اس کے علاوہ مرشد کریم کی تعلیمات کو بھی پیش کیاجاتاہے۔یہ روحانی میگزین ۲۰۱۰ءسے شائع ہورہاہے پہلے پہل تو یہ پرنٹ فارم میں شائع ہوتاتھا،پھر کچھ وجوہات کی بناپراس کو ۲۰۲۰ء میں آن لائن کردِیاگیا تاکہ مرشد کریم اور تصوف کا یہ روحانی پیغام پوری دُنیا میں پھیلانے میں آسانی ہوسکے اور لوگوں تک بھی یہ پیغام باآسانی پہنچ سکے۔

فضل حق میگزین پاکستان کاواحد اُردو میگزین ہے جو بلامعاوضہ پیش کیاجاتاہے جولوگ پبلیشنگ کی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں وہ بخوبی جانتے ہونگے کہ میگزین کونکالنااُس کی ڈیزائننگ وغیرہ کرناکتنامشکل کام ہے اور اِس پر کتنی محنت ہوتی ہے الحمدللہ ہم بلامعاوضہ تقسیم کرتے ہیں تاکہ دُنیاکے ہراِنسان تک مرشد کریم کا روحانی پیغام پہنچ سکے۔اور یہ پیغام کوئی نیانہیں ہے یہ پیغام حضور پاکﷺ کے دورِ اقدس سے شروع ہواہے اور تاقیامت جاری وساری رہے گا۔دورِ حاضرکواِس روحانی پیغام کی اشد ضرورت ہے موجودہ دورکے تمام مسائل کا حل اِس روحانی پیغام میں پوشیدہ ہے کہ اللہ کی محبت اور اللہ کے ذکر کواپنے دِلوں میں بسالو،دل کی خالی دھڑکنیں جو ہروقت ٹک ٹک کررہی ہیں اُن کو اللہ اللہ میں لگالوتاکہ وہ ٹک ٹک کی بجائے اللہ اللہ پکارناشروع کردیں۔اس کے ساتھ ہی ساتھ اگرشریعت پر بھی عمل پیراہونگے تو منزل پر پہنچنے میں آسانی ہوجائے گی۔اس باطنی ذکر سے آپ کے اندر جو نور پیداہوگاوہ بھی ذاتی ہوگا اور یہی نور حق وباطل کی پہچان ہے اور آنیوالے فتنہ پرورزمانے میں یہی نور آپ کی بقاکاضامن بھی ہوگا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تعلیم اولیاء کرام نے اپنے اپنے دور میں عوام الناس کودی اور اس پر بہت ساری تصانیف بھی لکھیں لیکن اُن تصانیف میں جو زبان استعمال ہوئی ہے وہ اِس قدر مشکل ہے کہ اُس کو سمجھناعام آدمی کے بس سے باہر ہے۔لیکن دورِ حاضر میں مرشد کریم نے اس قدر مشکل علم یعنی علم باطن کو انتہائی آسان اور عام فہم انداز میں تحریر فرمایاہے جس کو معمولی پڑھالکھابندہ بھی آسانی کے ساتھ سمجھ سکتاہے۔اور اس روحانی میگزین کے اجراء کابھی یہی مقصدہے کہ مرشد کریم کی باطنی تعلیمات کو دُنیا کے چپے چپے پر پہنچایاجاسکے تاکہ ہرشخص اِس روحانی دولت کو حاصل کرسکے جسے ’’ذِکرقلبی‘‘ کہتے ہیں اور یہ کسی کامل ذات فقیر سے ہی عطاہوتاہے ہرکوئی یہ دولت ِ فقر عطانہیں کرسکتا۔آپ سے التماس ہے کہ اس میگزین کو خود بھی پڑھیں اور اپنے عزیز،رشتے داروں اور دوست احباب تک بھی پہنچائیں۔(والسلام)

Fazal e Haq (magazine) Sep 2024
Fazal e Haq (magazine) Sep 2024