![]() |
| Fazal-e-Haq Magazine 2023 |
محترم قارئین کرام !!
السلام علیکم.....!
اُمید ہے کہ آپ تمام لوگ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بخیر وعافیت
سے ہوں گے اور ہماری اَپ ڈیٹس کو انجوائے کررہے ہوں گے۔
سب سے پہلے تو تمام قارئین کوسال نو کی بہت بہت مبارک ہو،اللہ رب العزت کے حضور دعاگوہیں کہ وہ اس سال کوہمارے لئے اور ہمارے ملک پاکستان کیلئے کامیابیوں،عافیت،امن وسکون کاسال بنائے اور پاکستان کو وہ مقام ومرتبہ عطافرمائے جس کیلئے اس مقدس سرزمین کو تحلیق فرمایاتھا اور اس عرض پاکستان کو پوری دنیا پر سبقت عطافرمائے فتح و نصرت عطافرمائے ۔
سال نو کی مبارکباد کے بعد اب بات کرتے ہیں اپنے ہر دلعزیز روحانی
شمارے ’’فضل حق پاکستان‘‘ کی جو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور مرشد کریم کی نگاہ رحمت
سے کامیابیوں کے مراحل طے کرتاچلاجارہاہے اور اب یہ پاکستان کی سرحدوں کو کراس کرچکاہے
اور جہاں جہاں اُردو زبان کو پڑھا یا او ربولاجاتاہے وہاں تک رسائی کرتاچلاجارہاہے
اور انشاء اللہ وہ دِن دور نہیں ہے کہ یہ پوری دُنیا میں پھیل جائے گا۔سال نو کے پہلے
مہینے یعنی جنوری 2023ء کا یہ ایک یادگار شمارہ ہے جس میں آپ کیلئے بہت کچھ ہے
اس کو اول تاآخر ضرورپڑھیئے گا تاکہ آپ کو نئی اپ ڈیٹس بھی ملتی رہیں اور روحانی
فیض اور روحانی تعلیمات کو سیکھنے کابھی موقع ملتارہے۔اس روحانی شمارے کی تیاری میں
ہمیں جن گراں بار مسائل کاسامنا کرنا پڑتاہے وہ ہم ہی جانتے ہیں اگرمرشد کریم
کی نظرکریم نہ ہوتو یقیناً ہمیں کامیاب نہ ہوسکیں،اس لئے ہم آپ سے یہ توقع کرتے ہیں
کہ آپ اس شمارے سے بھرپور فائدہ حاصل کریں اور اس کو دوسرے لوگوں اور عزیز واقارب
وغیرہ تک بھی پہنچائیں تاکہ یہ روحانی پیغام ہرانسان تک پہنچ سکے ۔پاکستان کا یہ واحد
شمارہ ہے جو بلامعاوضہ پیش کیاجارہاہے اور اگرآپ نے اس موقع سے فائدہ نہ اُٹھایاتو
یقیناًیہ کوئی اچھی بات نہیں ہوگی دعوت ِ حق کے اس عظیم پیغام کو دنیا کے کونے کونے
تک پہنچاناہی ہماری زندگی کا مقصد ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس عظیم روحانی پیغام کو
سمجھنے اور اس پر صدق دل کے ساتھ عمل پیراہونے کی توفیق عطافرمائےاور اس راہِ حق میں
آنے والی مشکلات میں ہم سب کو ثابت قدمی عطافرمائے۔(آمین )۔
![]() |
| Fazal-e-Haq Magazine 2023 |


0 تبصرے