Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

Jashan e Shahi Report 2023
Jashan e Shahi Report 2023

جشن شاہی  2023ء رپورٹ

مرشد کریم حضرت سیدنا ریاض احمد گوہرؔشاہی مدظلہ العالی کاعظیم الشان جشن شاہی گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی نہایت ہی پرجوش انداز میں منایاگیاجس میں ذاکرین کے علاوہ عوام الناس کی ایک کثیرتعداد نے بھی شرکت فرمائی۔سرکار مرشد پاک کافرمانِ ذیشان ہے کہ:۔  ’’ہمیں ساری کائنات سے زیادہ ’’پندرہویں شریف‘‘ کی خوشی ہے کیونکہ اس دِن اللہ تعالیٰ نے ہمیں اُس مقام ومرتبے سے نوازاہے جولفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا۔‘‘یہی وجہ ہے کہ ہرسال پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ذاکرین کوشدت سے اس عظیم الشان دِن کا انتظار رہتاہے کیونکہ اس روز رب کائنات کی رحمت اپنے جوش پر ہوتی ہے۔اس سال یہ عظیم روحانی پروگرام سرکار مرشد کریم کے آبائی گائوں ڈھوک بابا گوہرؔعلی شاہؒ پر نئے تعمیر ہونے والے آستانہ پر ہوئی 5اپریل بروزبدھ کوذاکرین کے قافلے جوق در جوق آستانہ عالیہ پر پہنچناشروع ہوگئے تھے افطاری کاپرتکلف انتظام ’’مسجد ریاض الجنۃ‘‘ میں کیاگیاتھا جس میں قطار کے ساتھ بیٹھنے کاانتظام کیاگیاتھا جیسے ہی اذان ہوئی تو مسجد میں موجود سینکڑوں افراد نے روزہ افطارکیا،پھر نمازِ مغرب کیلئے مرشد کریم کے برادرِ اصغر اور عالمی مرکزی امیر انجمن سرفروشان اسلام حضرت سیدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی مسجد میں تشریف لائے تو اُن کا انتہائی شاندار استقبال کیاگیا۔نماز ِمغرب اداکی گئی اور نماز کے فوراً بعد ہی محفل ذکر کاآغازکیاگیاجوتقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔محفل کے بعد سرکار پاک تشریف لے گئے اور ذاکرین کو لنگرکیلئے مسجد کے احاطہ میں بٹھادیاگیاجہاں اُنہوںنے لنگرتناول فرمایا۔پروگرام کا انتظام مسجد سے ملحق ایک وسیع جگہ کیاگیاتھا جہاں بہت ہی خوبصورت اسٹیج سجایاگیاتھا اور قبلہ عالمی مرکزی امیر کی نشست کو اسٹیج کے درمیان میں رکھاگیاتھا۔پورے پنڈال کو نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیاتھا،رنگ برنگی لائٹوں نے سماں باندھ دیاتھا۔محفل میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے نشستوں کابندوبست کیاگیاتھا اور جب محفل کاباقاعدہ آغازہواتوپورا پنڈال گنجائش کی حد تک بھراہواتھا۔تلاوت قرآن مجید سے اس عظیم روحانی پروگرام کا آغازکیاگیااور پھر نعت رسول مقبول ﷺ کے سلسلہ کاآغاز ہواجس میں مختلف میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے نعت خوانوں نے اپنی اپنی محبتوں کے نزرانے پیش فرمائے۔جیسے ہی سرکار پاک کی پنڈال میں تشریف آوری ہوئی تو تمام شرکاء نے کھڑے ہوکرآپ کا والہانہ استقبال کیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اللہ ھُو ،اللہ ھُو کے نعروں سے آپ کا استقبال کیاگیاسرکار پا ک سب سے فرداً فرداً ملتے ہوئے اسٹیج پر موجود اپنی نشست پر جلوہ افروزہوئے تو پنڈال میں موجود افراد نے آپ سے ملاقات کرناشروع کردی اور یہ سلسلہ کافی دیر جاری رہا۔

اسٹیج پر کمپیئرنگ کے فرائض جناب سید غلام حسین صاحب اداکررہے تھے جن کا تعلق اسلام آباد سے تھا۔خطبہ استقبالیہ پیش کرنے کیلئے پنجاب کے امیر جناب ساجد سہیل صاحب کودعوت دی گئی اور آپ نے بہت ہی اچھے انداز میں مختصراً خطبہ استقبالیہ پیش فرمایا۔محفل سماع کیلئے قوال حضرات کودعوت دی گئی تھی جنہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء سے داد وصول کی۔اس کے بعد لاہور کے جناب سید ناصر گیلانی صاحب نے درود پنجتن پاک ؑ سے اپناآغازکیا گیلانی صاحب مشہور ومعروف نعت خواں ہیں اور عالمی شہرت یافتہ ہیں اُنہوں نے سرکار مرشد پاک کی شان میں قصائد کا سلسلہ شروع کیا اور شرکاء نے اِن قصائد پر دھمال بھی ڈالی ۔عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام کے مشن کاپیغام دینے صوبہ پنجاب کے امیر جناب ساجد سہیل صاحب آئے اور اُنہوں نے نئے آنے والے ساتھیوں کو مرشد پاک کے مشن سے متعارف کرایااور جشن شاہی پر روشنی ڈالی اور پھر سرکار سیدنا پرویز اخترگوہرؔشاہی مدظلہ العالی کی بارگاہ میں نئے آنے والے افراد کو ذکرقلب دینے کیلئے درخواست پیش کی گئی جس پر سرکار پاک نے آنے والے تمام شرکاء کو خوش آمدیدکہااور ذکرقلب کی اجازت عطافرمائی اور سب لوگوںکو اللہ ھُو اللہ ھُو پڑھنے کی تاکید فرمائی۔سحری سے قبل یہ عظیم الشان روحانی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا اور لوگوںکو مسجد میں آنے کی دعوت دی گئی جہاں پر سحری کا وسیع انتظام کیاگیاتھا۔