![]() |
| Fazal e Haq Magazine April,2024 (free download) |
محترم
قارئین !!
السلام
علیکم !! اُمید ہے کہ آپ سب لوگ اللہ
تعالیٰ کے فضل وکرم اور حضور پاکﷺ کی بے پایاں رحمتوں کے صدقے بخیروعافیت سے ہونگے
اور رمضان المبارک کی روحانی خوشیاں سمیٹنے کے بعد عیدکی خوشیوں سے مستفیض ہورہے
ہونگے۔
ماہِ
اپریل۲۰۲۴ء کا شمارہ آپ کے سامنے ہے اُمیدکرتے ہیں کہ آپکو گزشتہ شماروں کی طرح
پسند آئے گایہ شمارہ خصوصی اہمیت کاحامل ہے،ویسے تو’’فضل حق‘‘ کاہرشمارہ ہی خاص ہوتاہے لیکن اِس شمارے کوذِکرالٰہی ایڈیشن
کااعزازحاصل ہے جوکہ اِس سے قبل کے شماروں میں نہیں تھا۔ذکرالٰہی ایک ایساعمل ہے
ایک ایسی روحانی پاور ہے کہ جس کے بارے میں کچھ لکھنایااس موضوع کو احاطہ تحریر
میں لانا انسانی قوت وطاقت سے باہرہے،یہ عمل کرنے والاہی جانتاہے کہ یہ کتنی بڑی
سعادت ہے کیونکہ یہ سعادت اُن خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے
فضل وکرم سے توفیق عطافرماتے ہیں۔
فضل حق
کے اپریل کے اِس آن لائن میگزین میں اولیاء اللہ کی تحریروں سے بکثرت استفادہ
کیاگیاہے اس کے علاوہ حسب روایت ابتدائی صفحات میں مرشد کریم حضرت سیّدناریاض
احمدگوہرشاہی مدظلہ العالی کی روحانی نشستوں سے انتخاب ’’روحانی گفتگو‘‘ کے عنوان
سے شائع کیاگیاہے جو مطالعہ کے لائق ہے۔اس کے علاوہ موجودہ دورِ فتن میں راہِ نجات
کی تلاش کرنے والے اصحاب کے لیے خصوصی تحریر کوشامل کیاگیاہے کہ اِس پرفتن دور میں
کیسے پتاچلے کہ جس جماعت کے ساتھ آپ وابستہ ہیں وہ واقعی حق پربھی ہے یانہیں؟اس
کے علاوہ تصوف کے مختلف موضوعات پر مبنی روشن تحریریں شامل کی گئیں ہیں جن سے ہرخاص
وعام استفادہ کرسکتاہے اور اپنے اپنے ظرف کے حساب سے فیض حاصل کرسکتاہے۔
آخر
میں آپ سب سے یہی درخواست ہے کہ فضل حق میگزین کو زیادہ سے زیادہ شہیرکریں تاکہ
وہ لوگ جوابھی تک اِس پیغام حق سے محروم ہیں اُن تک بھی یہ پیغام پہنچ سکے اور وہ
بھی اسم ذات اللہ کے اس خصوصی فیض کو حاصل کرسکیں تاکہ آنے والے وقتوں میں حق
وباطل کی پہچان ہوسکے،آنے والادوربہت پرخطراور کٹھن ہے اور اُس میں کامیاب وہی
لوگ ہونگے جواسم ذات اللہ کے قلبی ذکر کے حامل ہونگے اور کسی کامل واکمل نوری مرشد
کی نسبت سے وابستہ ہونگے کیونکہ آنے والادورسخت آزمائشی ہوگا اللہ تعالیٰ سے
خصوصی دعاہے کہ وہ ہم سب کو اپنے محبوب ﷺ کے صدقے اس آزمائشی دور میں استقامت
عطافرمائے اور حق کاساتھ دینے کی توفیق عطافرمائے اور اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل
فرمائے ۔آمین
اپنابہت
خیال رکھیئے گا زندگی نے وفا کی تو اگلے شمارے میں اِسی جگہ پھر آپ سے گفتگوکرنے
کاموقع مل سکے گا۔اللہ حافظ !!
![]() |
| Fazal e Haq Magazine April,2024 (free download) |


0 تبصرے