![]() |
| Fazal e Haq Magazine March,2023 |
محترم قارئین کرام !!!
السلام علیکم !!!
اُمیدہے کہ آپ سب لوگ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور حضور پاکﷺ کی بے پایاں
رحمتوں کے صدقے بخیر وعافیت سے ہونگے۔
اللہ رب العزت کے لاکھ لاکھ شکرگزارہیں کہ ہم بروقت ’’فضل حق‘‘ کو مکمل
کرنے میں کامیاب ہوئے اس مشکل ترین دور میں اُس کی عنایات اور نظرکرم سے اس کام کوجاری
رکھنے کیلئے حالات،ماحول اور وسائل دستیاب ہوتے ہیں۔
سب سے پہلے تو جہاں تک یہ پیغام پڑھاجارہاہے آپ کورمضان المبارک کی آمد
بہت بہت مبارک ہو !اللہ تعالیٰ کے بہت زیادہ شکرگزار ہیں کہ اُس نے ہمیں ایک بار پھر
ہماری زندگیوں میں رمضان المبارک عطافرمایایہ اتنا عظیم فضل ہے جوالفاظ میں بیان نہیں
کیا جاسکتاہمیں اس ماہ مقدسہ میں مرشد کریم کے فرمان کے عین مطابق زندگیوں کوڈھالناچاہیے
تاکہ باقی کا سال بھی اُسی روحانی روٹین میں گزرجائے اور رفتہ رفتہ وہ فرمودات ہماری
روزانہ کی روٹین کا حصہ بن جائیں۔سرکار مرشد کریم سیدناریاض احمد گوہرشاہی مدظلہ العالی
وہ عظیم ذات ِ روحانی ہیں کہ جن کی تعلیمات ہرمذہب کیلئے مشعل راہ ہیں جو تعلیمات نبویﷺ
کے عین مطابق ہیں اور اس تعلیم میں کہیں کوئی ایسی بات نہیں ہے جو کسی کی دل آزاری
کاباعث بنے یاکسی کہ قبول نہ ہو۔بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی۔اب بات کرتے ہیں اپنے محبوب
میگزین فضل حق کے بارے میں تو اس بار کا شمارہ رمضان المبارک کی نسبت سے ہی تیار کیاگیاہے
جس میں آپ کو مرشد کریم کی تعلیمات جوکہ خصوصی طور پر رمضان کریم کے حوالے سے ہیں
تحریر کی گئی ہیں اور باقی کے مضامین بھی یقیناً آپ کو پسند آئیں گے۔ آپ سے ہمیشہ
کی طرح یہی گزارش ہے کہ اس روحانی میگزین کوخود بھی پڑھیں اور اپنے عزیزواقارب،دوستوں
کےساتھ بھی شیئرکریں تاکہ وہ لوگ جو ابھی تک سرکار مرشد پاک کی روحانی تعلیمات کونہیں
جانتے یاجن تک کسی بھی طرح غیرمناسب انداز میں پیغام پہنچاہے وہ بھی اِن روحانی تعلیمات
پر عمل پیراہوسکیں اور اگراُن کے دل میں کسی بھی قسم کاکوئی اندیشہ یابدگمانی ہے تو
وہ دورکی جاسکے۔ہماری زندگیوں کااور کوئی مصرف نہیں ہے سوائے اس کے کہ مرشدکریم کے
اس عظیم روحانی مشن کو دنیاکے چپے چپے پر پہنچاسکیں اور ذکراللہ اور اللہ کی محبت کے
اس لافانی پیغام کو ہر دل تک پہنچانے کی آخری دم تک کوشش کرسکیں کیونکہ اسی میں ہمارے
مرشد کریم کی رضاہے اور اسی میں اللہ اور حضور پاکﷺ کی خوشنودی ہے لہٰذااس میگزین کو
دنیا کے چپے چپے پر پہنچانے میں ہماری مددکیجئے یہی دنیا اور آخرت میں ہماراسرمایہ
حیات ہوگاشاید کوئی ایسادل بھی ہوجواللہ کی محبت کامتلاشی ہو یاکوئی ایسی روح ہوجوحضور
پاکﷺ کی محبت میں تڑپ رہی ہواور کوئی راستہ نہ مل پارہاہوہماری یاآپ میں سے کسی کی
ذراسی کوشش سے اُس کو اگردرِحبیب ﷺ مل جاتاہے تو ہماری بخشش کابہانہ بن جائے گادنیااور
آخرت میں سرخروئی کیلئے اس روحانی پیغام کو عام کیجئے۔


0 تبصرے