زینہ ء فقر
زینہ ء فقر

زینہ ء فقر

زینہ ء فقر روحانی اوراد ووظائف پر مشتمل ایک ایسی کتاب ہے جو طالبین حق کیلئے مشعل راہ ہے کیونکہ تصوف اور روحانیت میں جہاں ذکوریت کی اہمیت ہے وہاں مخصوص قسم کے اوراد کی اہمیت اور ضرورت بھی مسلم ہے طالب صادق جب راہ سلوک میں گامزن ہوکر مختلف مدارج سے گزرنے لگتاہے تو شیطانی ونفسانی اور دُنیاوی رکاوٹیں اسے گھیر لیتی ہیں اس وقت مرشد کامل طالب کوکچھ ہتھیار اِن کے مقابلے اور ثابت قدمی کیلئے عنایت کرتاہے جن رسالہ روحی شریف،قصیدہ غوثیہ اور دُعائے سیفی بھی شامل ہیں۔مرشد کامل کی اجازت سے جب یہ اوراد پڑھے جاتے ہیں تو سعادت مند طالب پر بے شمار عنائتیں ہوتی ہیں منزلِ مقصود پر پہنچنے کیلئے آسان،مختصر اور سہل ترین راستہ عطاہوجاتاہےغرضیکہ یہ اوراد طالب روحانیت کیلئے ہتھیارکی مانند ہیں جن کے ذریعے وہ باطنی آزاروں سے محفوظ ومامون رہتاہے۔باطن میں ناری مخلوقات ہمیشہ طالبانِ روحانیت کی مخالفت میں کمر بستہ رہتی ہیں اور جہاں بھی موقع ملتاہے طالب کو آزار پہنچانے سے باز نہیں رہتیں لیکن مرشد کامل کی عطا سے یہ اوراد حاصل ہوجائیں تو حفاظت کا موثر ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔دعائے سیفی میں ہزاروں قسم کی مخلوقات ہے جو پڑھنے والے کی حفاظت کرتی ہے،رسالہ روحی شریف کو صدق دل سے پڑھنے والے پر ساتوں سلطان الفقراء کی خاص نگاہ ہوجاتی ہے جس کے باعث ذکر وفکر میں عروج اور روحانی ترقی ہوتی رہتی ہے مشکلات میں سلطان الفقراء کی امدادبھی حاصل ہوجاتی ہے نیزرسالہ روحی شریف پڑھنے والے کو رجعت نہیں ہوسکتی بلکہ اگرذکروفکر میں کمی آجائے تو اس کے پڑھنے سے طالب اپنی اصلی حالت میں واپس آجاتاہے۔’’زینہ ء فقر اِن تمام ورد ووظائف کامجموعہ ہے جو عوام الناس کی بھلائی کیلئے پیش کیاجارہاہے۔


زینہ ء فقر
زینہ ء فقر