روزے کاحقیقی مقصد
روزے کاحقیقی مقصد

روزے کاحقیقی مقصد

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے مومنین کوسارا سال اس ماہِ مقدس کا انتظاررہتاہے کیونکہ یہ ماہِ مبارک مومنین کے لیے خصوصی اہمیت کاحامل ہوتاہے اس ماہ ِ میں اللہ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے گناہگاروں کے گناہ معاف کیے جاتے ہیں اور روزہ داروں کے درجات بلندکیے جاتےہیں۔یوں تو مرشد پاک حضرت سیدناریاض احمد گوہرؔشاہی مدظلہ العالی کے بے شمار فرمودات اور روحانی نشستیں موجود ہیں لیکن رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی طور پر آپ کے دست مبارک سے لکھی گئی یہ روحانی تحریر یقیناً آپ نے پہلے نہیں پڑھی ہوگی بالخصوص عوام الناس نے اور نہ ہی اِن رازوں کوکسی نے پہلے کھولاہے ۔رمضان المبارک کامہینہ ایک خصوصی اہمیت کاحامل ہے اس میں جوروحانی راہوں کے مسافرہوتے ہیں جنہیں سالک کہتے ہیں اس ماہِ مقدسہ میں اُن کے درجات اور روحانیت میں بے پناہ اضافہ ہوتاہے کیونکہ وہ اِن رازوں سے آشناہوتے ہیں جومرشد پاک نے اپنی اس مختصر تصنیف میں بیان فرمائے ہیں۔

اگرآپ نے بغور اِس تحریر کامطالعہ فرمایاتو ہم یقین سے کہتے ہیں کہ اِس بار کارمضان المبارک آپکی زندگی میں ایک انقلاب ضرورلائے گا اور آپ وہ کیف وسرور محسوس کرینگے جس سے آپ ابھی تک ناآشناہی تھے۔مرشد پاک کی اس روحانی تحریر سے نہ جانے کتنے ہی طالبین حق مستفیض ہوچکے ہیں اور ہرآنے والے رمضان المبارک میں اِن میں اضافہ ہی ہوتاچلاجارہاہے۔مخلوقِ خداکی بھلائی اورخدمت کے نقطہ نظر سے طالبین حق کے لیے بطور ایک روحانی تحفہ پیش کی جارہی ہے اس کامطالعہ فرمائیں اور دی گئی ہدایت پر خلوص دل سے عمل پیراہوں یقیناً آپ اپنے اندر بے پناہ سکون اور مسرت محسوس کرینگے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصرہو۔اللہ حافظ!!


روزے کاحقیقی مقصد
روزے کاحقیقی مقصد