Fazal-e-Haq(Rohani_e_Magazine)Dec,2023
Fazal-e-Haq(Rohani_e_Magazine)Dec,2023

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

 

محترم قارئین ...!...السلام علیکم...!

اُمید ہے کہ آپ اللہ کے فضل وکرم سے بخیریت ہونگے اور موسم سرماکالطف اُٹھارہے ہونگے۔

ہم سب کا پسندیدہ روحانی میگزین فضل حق (ای میگزین)اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور مرشد پاک کی نگاہ کے صدقے اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ منظرعام پر آچکاہے یعنی کہ ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کردِیاگیاہے تاکہ آپ اِس کا مطالعہ فرماسکیں اور اپنے عزیزرشتہ داروں اور اپنے دوست احباب کے ساتھ اِس کو شہیرکرسکیں۔جی ہاں! صرف خود پڑھ لینا کافی نہیں ہے بلکہ اِس روحانی پیغام کو دوسرے لوگوں تک پہنچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن تک حق کا یہ پیغام نہیں پہنچاہوتایاوہ کسی بدگمانی کی وجہ سے گریزکررہے ہوتے ہیں لیکن جب وہ خود اِس کامطالعہ فرمائیں گے تو مطمئن ہوجائینگے کیونکہ حق بات خواہ وہ لکھی جائے پڑھی جائے یادیکھی جائے وہ اپنااثرضروررکھتی ہے۔اور ویسے بھی دُنیاکے موجودہ حالات کواگربغور دیکھاجائے تو ہرذی نفس بے چین ہے،بے قرارہے،بے سکون ہے اور نفسانفسی کایہ عالم ہے کہ ہرکوئی ایک دوسرے سے بیزار نظرآتاہے،اِن تمام حالات ومسائل کو واحد حل اللہ تعالیٰ کاقرب ہے اور اللہ کی محبت ہے کیونکہ یہ سارے مسائل اللہ سے دوری کے سبب ہی معرض وجود میں آئے ہیں۔سرکار مرشد پاک کاایک بہت ہی مشہور فرمانِ ذیشان ہے کہ :۔

زمانے کوبھی سیاست کی نہیں بلکہ روحانیت کی ضرورت ہے۔

روحانیت کاآغازقلب کی بیداری سے ہوتاہے یعنی دِل کی ہردھڑکن ٹک ٹک کی بجائے اللہ اللہ پکارنے لگے تواِس کو قلب کی بیداری یاذکرقلب کہتے ہیں یہ یہی تعلیم پوری دُنیا میں سرکار مرشد پاک دے رہے ہیں اور سب سے بڑی بات کہ کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے کہ آپ بیعت ہوں یاآپ کہیں اور بیعت ہیں،یاآپ کے عقائد کچھ اور ہیں،یاآپ کسی اور مذہب سے ہیں۔سرکار پاک فرماتے ہیں کہ :۔ ہم نہ کسی سے چندہ یانزرانہ مانگتے ہیں اور نہ ہی بیعت کرتے ہیں بلکہ فیض دیتے ہیں جوبحکم الٰہی ہم دے رہے ہیں،اگرآپکے مرشد ہیں توآپکو مبارک ہوں اگرآپکو فیض مل گیاتو یہی سمجھ لینا کہ مرشد کے وسیلے سے ملاہے۔اسم ذات کایہ قلبی ذکر بہت بڑی عطااور اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے جو اِس دور میں فی سبیل اللہ لٹائی جارہی ہے اور ہر مذہب و ملت کے لوگ اِس فیضان سے مستفیض ہورہے ہیں۔اس لیے اِس نعمت باطنی کو اپنے تک ہی محدود رکھنا دانشمندی نہیں ہے بلکہ اِس کو عام کرنے میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے کیونکہ حکم ہے کہ : ۔ جو چیز اپنے لیے پسند کرواپنے مسلمان بھائی کے لیے بھی وہی پسند کرو۔

فضل حق (ای میگزین) اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے اِس لافانی پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ کوشش ہمارے یوٹیوب چینل (@FH Offical)کے ذریعے بھی کی جارہی ہے تاکہ دُنیا کے ہر ذی نفس تک اِس پیغام الٰہی کو پہنچایاجاسکے۔

اِس پیغام کے ساتھ ہی ہم آپ سے لیں گے اجازت اگرزندگی نے وفا کی تو دوبارہ اِسی جگہ اِسی پیغام کے ساتھ ملاقات ہوگی،اپنا بہت ساراخیال رکھیے گا اور اپنی قیمتی آراہ سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصرہو۔

اللہ حافظ !!

Fazal-e-Haq(Rohani_e_Magazine)Dec,2023
Fazal-e-Haq(Rohani_e_Magazine)Dec,2023