 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
محفل
میلاد،اگوکی،سیالکوٹ
رپورٹ
انجمن سرفروشانِ
اسلام انٹرنیشنل ،سیالکوٹ کے زیراہتمام سیالکوٹ کے علاقے اگوکی میں 23جنوری 2024 بروزمنگل
ایک عظیم الشان محفل میلادمرشد پاک کی زیرسرپرستی منعقد کی گئی۔سرکار پاک جب اگوکی
پہنچے تو آپ کے شایانِ شان استقبال کیاگیا۔محفل میں گردونواح کے ذاکرین کے علاوہ مقامی
خواتین وحضرات نے بھرپور شرکت فرمائی۔پنڈال کو نہایت خوبصورت اندازمیں رنگارنگ قمقموں
اور روشنیوں سے سجایاگیاتھا۔محفل کاآغازبعدنمازِ عشارات آٹھ بجے تلاوتِ کلام
پاک سے کیاگیا۔جناب غلام حسین گیلانی نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔جناب محمد
سلیم،جناب امیرعلی،جناب محمد علی،جناب عبدالجلیل،جناب عباس قادری،جناب حارث قادری،جناب
ساجد قادری اور جناب حافظ ناصرگیلانی نے بارگاہِ رسول مقبول ﷺ میں نعتوں کے نزرانے
پیش کیے۔جناب حافظ ناصرگیلانی نے مولیٰ علی کرم اللہ وجہہ،پنجتن پاکؑ اور سرکار غوث
پاک ؒ کی شان میں مناقب اور مرشد کریم کی شان میں قصائد پیش کیے۔
جناب ساجد
سہیل نے شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کو مبارکبادپیش
کرتے ہیں اور اُن کا شکریہ اداکرتے ہیں جن کی کاوشوں سے یہ محفل سجی ہوئی ہے۔اُنہوںنے
کہاکہ یہ مہینہ مولاعلی کرم اللہ وجہہ کی پیدائش کامہینہ ہے۔گویاکہ یہ مہینہ جشن ولادت
باسعادت کاہے۔ہم اس موقع پر اللہ سے اجتماعی دعاکرتے ہیں کہ اللہ پاک عالم اسلام
کو غلبہ عطافرمائے۔اُنہوںنے کہاکہ دِل اللہ اور اُس کے حبیب ﷺ کی محبت کیلئے وقف ہوناچاہیے
مگرہم نے دِل میں دُنیاوی محبتوں کو جمع کررکھاہے۔اس لیے اس کی صفائی ضروری ہے اور
اللہ کاذکر صفائی کا ذریعہ ہے۔یہ ذکرقلبی ہے جو قلب کوصاف کرتاہے پھر اس میں اللہ کانورآتاہے۔اُنہوںنے
کہا کہ ہمارے مرشد پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہرؔشاہی مدظلہ العالی کافرمان ہے کہ
قیامت کے دِن اُمتوں کی پہچان نور سے ہوگی۔ہراُمت کو جو نورعطاکیاگیاہوگا وہ اُن سے
چمک رہے ہونگے اور حضور پاکﷺ کی اُمت اسم ذات اللہ کے نور سے چمک رہی ہوگی کیونکہ اسم
ذات صرف حضور پاکﷺ کوعطاہواہے اور اُس اُمت کے ولیوں کے ذریعے یہ عام کیاگیاہے۔جب دل
اللہ اللہ کرتے ہیں تواُن میں اللہ کاذاتی نور آتاہے یہی نور انسان کو ہدایت
عطافرماتاہے۔سینوں کو روشن کرتاہے اور عشق مصطفیﷺ سے مزین کرتاہے۔یہ قلبی ذکرکسی کامل
مرشد اور اللہ کے خاص ولیوں سے حاصل ہوتاہے۔اُنہوں نے شرکائے محفل کو دعوت دی کہ وہ
ذکرقلب کی عظیم نعمت کو حاصل کریں اور اپنے سینوں کوروشن کریں۔قبلہ مرشد پاک نے
حاضرین محفل کو اسم ذات اللہ کاقلبی ذکرعطافرمایا ۔
پروگرام
کے اگلے حصے میں محفل سماع کااہتمام کیاگیاتھا،جناب دلیر علی قوال وہمنوا نے حمد باری
تعالیٰ کے بعد نعتیہ اور عارفانہ کلام پیش کیااور حاضرین سے داد وصول کی۔یہ محفل رات
ایک بجے تک جاری رہی ،محفل کا اختتام درود وسلام اور دعائے خیر پرکیاگیا۔
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
 |
| Mehfil e Milad Sialkot Jan,2024 |
0 تبصرے