![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
عظیم الشان سالانہ
عرس مبارک (جون2024ء)
مورخہ 2جون 2024ء بروز اتوار مرشد پاک کے آبائی
گائوں ڈھوک بابا گوہرؔعلی شاہؒ ،بردیانہ بس سٹاپ،گوجرخان میں سالانہ عرس مبار ک و گیارہویں
شریف کا پروقار روحانی پروگرام منعقد کیاگیا جس کی سرپرستی سرکار سیّدنا گوہرؔشاہی
مدظلہ العالی نے فرمائی۔اس عظیم روحانی اجتماع میں بلاشبہ ہزاروں خواتین و حضرات نے
بھرپور شرکت فرمائی اس قدر شدید گرمی میں ملک بھرسے عوام کااس روحانی پروگرام میں شرکت
کرنا اُن کی محبت،عقیدت اور روحانی جوش خروش کوظاہرکرہی رہاہے لیکن اصل کمال اُس نگاہ
ِ کرم کاہے کہ جس کی بدولت یہ عظیم اجتماع وجود میں آیا۔سرکار پاک کی انسانی خدمات
اتنی زیادہ ہیں کہ اُن کا شمارکرنا ہی انسانی بس سے باہر ہے کیونکہ اُن کے پیچھے آسمانی
ہاتھ ہے یعنی اللہ کی ذات ہے۔اور ہم سمجھتے ہیںکہ ہمارے ملک پاکستان کی یہ بہت بڑی
خوش نصیبی ہے کہ اس خطہ سرزمین کو اللہ تعالیٰ نے بہت ہی عظیم روحانی ہستیوں سے مالا
مال فرمایاہے۔سرکار پاک اس وقت صاحب ِ امر کی حیثیت سے مخلوق خدا کی خدمت میں دِن
رات مصروف ہیں۔عوام الناس کے ساتھ اُن کی شفقت اور احترام اس قدر ہے کہ جو ایک بار
اُن سے ملاقات کرلیتاہے پھر وہ اُن کا گرویدہ ہوجاتاہے۔
ضرورت اِ س امر کی ہے کہ ایسی بے مثال روحانی
شخصیت سے اکتسابِ فیض کیاجائے اور دین و دُنیا میں کامیابی حاصل کی جائے۔
عر س مبارک کی روحانی تقریب کاآغاز صبح ۹بجے سے ہوا اور حسب روایت تلاوت قرآن مجید
سے ہوا۔پھر جیسے جیسے عوام کا ہجوم بڑھتاگیا ویسے ویسے اسٹیج پر مشہور ومعروف نعت خوانوں
نے اپنی اپنی عقیدتوں کے نزرانے پیش کرنے شروع کردئیے۔سرکار مرشد کریم کی آمد تقریباً
12:30پرہوئی سرکار پاک سب سے پہلے اپنے والد ِ محترم حضرت سیّدنا فضل حسین ؒ گوہرشاہی
المعروف قبلہ اَباجی حضور کے مزارِ اقدس پر حاضرہوئے،پھر اپنے لخت ِ جگر حضرت
سیّدنامنہاس ؒشہید کے مزار ِ اقدس پرحاضرہوئے اور وہاں سے سیدھاپنڈال میں تشریف
لائے۔آپ کا نہایت ہی پروقاراور جوش وخروش کے ساتھ استقبال کیاگیا اور پھولوں کی پتیاں
نچھاور کی گئیں اور اللہ ھُو اللہ ھُو کے ذکر کی گونج میں آپ اپنی مخصوص نشست پر تشریف
فرماہوئے۔پھر شرکاء محفل سے آپ نے ملاقات فرمائی شروع کی اور یہ سلسلہ کافی دیرتک
جاری رہا۔خطبہ استقبالیہ آپ کے فرزند جناب معظم شاہ صاحب نے دیا اور مختصر وقت میں
شرکاء کو بہت بڑاپیغام دے کررخصت ہوئے۔
صوبائی امیر جناب پروفیسر ساجد سہیل صاحب نے
بھی مختصر وقت میں سرکار پاک کامشن شرکاء تک پہنچایا اور ذکراسم ذات کی اہمیت پر زور
دیااور اس مشن کی افادیت کوبیان فرمایاجسے تمام حاضرین نے پسند فرمایا۔پھر سرکار پاک
نے تمام شرکاء محفل کو عظیم دولت اسم اللہ ذات کا قلبی ذکر عطافرمایا۔اجازت کے بعد
جناب محب بھائی نے شرکاء کو ذکر کاطریقہ کار بہت ہی پیارے انداز میں سمجھایا۔
پروگرام کے دوسرے سیشن میں قبلہ مرشد پاک نے
اپنے دست ِ مبارک سے ۲ عمرہ کے
ٹکٹس بذریعہ قرعہ اندازی دو خوش نصیبوں کوعمرہ کے ٹکٹس عنایت کئے گئے جن کا تعلق بہاولپورسے
تھا۔پروگرام کے آخر میں مرشد ِ حق حضرت سیّدنا ریاض احمدگوہرؔشاہی مدظلہ العالی کی
آواز مبارک میں دُعاکی ریکارڈنگ پیش کی گئی آپ کی روحانی آواز کوسماعت کرکے پورے
پنڈال پر رقت طاری ہوگئی اور اِن روحانی لمحات وکیفیات میں دُعااختتام پذیر ہوئی اور
سرکار مرشد کریم پنڈال سے تشریف لے گئے۔بعدازاں شرکاء کو پرتکلف لنگرپیش کیاگیا اور
سب کواجازت ِ عام عطاکی گئی۔
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |
![]() |
| عرس مبارک (جون2024ء) رپورٹ |





































0 تبصرے