محفل میلاد النبی ﷺاٹھارہ ہزاری (جھنگ)

 عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام کےعالمی مرکزی امیر حضرت سیدناپرویز اخترگوہرشاہی مدظلہ العالی کی زیرسرپرستی پورے پاکستان میں محافل میلاد النبیﷺ کی روحانی محافل کے شاندار پروگرامزمنعقد کئے گئے جن میں بےشمار مردوزن نے شرکت کی اور روحانی فیض (ذکرقلب) کو حاصل کیا۔25رفرور ی 2023ء کواٹھارہ ہزاری (جھنگ)میں محفل میلاد النبیﷺ کی تیسری عظیم الشان محفل منعقد کی گئی۔محفل کاآغاز حسب دستور تلاوت قرآن مجید سے کیاگیا تلاوتِ قرآن حکیم کے بعد نعت خوانی کاسلسلہ شروع کیاگیا جس میں مختلف علاقائی نعت خواں حضرات نے آقاﷺ کی بارگاہ میںاپنی عقیدتوں اور محبتوں کے پھول نچھاور کئے۔سرکار پاک حضرت سیدنا پرویزاخترگوہرشاہی مدظلہ العالی کی جیسے ہی آمد ہوئی تولوگوں نے کھڑے ہوکرآپ کا والہانہ استقبال کیا اور اللہ ھو،اللہ ھو کے پرجوش نعروں کے ساتھ اُن کا شاندار استقبال کیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ آپ کے ساتھ آئرلینڈسے تشریف لائے ہوئے آل فیتھ اسپریچول موومنٹ کے چیف آرگنائزرجناب زاہد گلزار صاحب بھی تھے۔اس کے علاوہ سرکار پاک کی فیملی کے معززافراد بھی ہمراہ تھے،سرکار سب سے فرداً فرداً ملتے ہوئے اسٹیج پر اپنی مخصوص نشست پر جلوہ افروزہوئے تومحفل پاک کی کاروائی کوآگے بڑھایاگیا۔لاہور سے آئے ہوئے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں جناب حافظ ناصر حسین گیلانی صاحب نے دف کے ساتھ اپنے مخصوص انداز میں درود پنجتن پاک ؑ سے آغازکیاجس کو بہت زیادہ پسند کیاگیا۔اس کے بعد انجمن سرفروشان اسلام کے صوبہ پنجاب کے امیر جناب ساجد سہیل صاحب نے حاضرین کو سرکار مرشد پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر ؔشاہی مدظلہ العالی کے روحانی مشن کے متعلق بتایااور قرآن وحدیث کی روشنی میں بڑے جامع انداز میں مشن کو بیان فرمایاجس کو لوگوں نے پسند فرمایا پھر آپ نے سرکار عالمی مرکزی امیر سے درخواست کی وہ حاضرین کو ذکرقلب کی اجازت عطافرمائیں۔سرکارپاک نے تمام حاضرین محفل کو اللہ ھُو کا ذکر کرایااور اذن ذکرقلب عطافرمایا۔محفل کے اختتام پر تمام حاضرین محفل کولنگرپیش کیاگیااور سب کو اجازت عام عطاکی گئی۔

18 Hazari Mehfil e Milad Feb 2023 Report